قومی خبریں

دہلی - این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں شدید بارشوں کا سلسلہ

دہلی پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا، ’’جی جی آر / پی ڈی آر میں پانی بھر جانے کے سبب سڑکوں پر بھاری ٹریفک ہے۔ رنگ روڈ پر ڈبلیو ایچ او کے پاس پانی بھرا ہوا ہے، برائے کرم ٹریفک جام سے بچیں۔‘‘

دہلی میں شدید بارش / آئی اے این ایس
دہلی میں شدید بارش / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: دہلی اور اس سے ملحقہ علاقوں میں ہفتہ کی صبح بھاری بارش ہوئی اور کئی مقامات پر پانی جمع ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے صبح کے وقت ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ ’’دہلی، این سی آر (بہادر گڑھ، گڑگاؤں، مانیسر، فرید آباد، بلبھ گڑھ) کے کئی مقامات اور ملحقہ علاقوں میں درمیانی سے بھاری بارش اور تیز ہوائیں چلتی رہیں گی۔‘‘

Published: undefined

دہلی کے علاوہ محکمہ موسمیات نے ہریانہ کے کچھ علاقوں میں بھاری بارش کی پیشن گوئی کی ہے، جبکہ اتر پردیش کے کچھ علاقوں میں ہلکی شدت کی بارش ہونے کی امید ہے۔ آئی جی آئی (اندرا گاندھی انٹرنیشنل) ایئرپورٹ کے آس پاس جنوبی دہلی کے علاقہ میں واٹر لاگنگ کی وجہ سے سڑکوں پر گاڑیوں کی آمد و رفت متاثر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دہلی پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا، ’’جی جی آر / پی ڈی آر میں پانی بھر جانے کے سبب سڑکوں پر بھاری ٹریفک ہے۔ رنگ روڈ پر ڈبلیو ایچ او کے پاس پانی بھرا ہوا ہے۔ برائے کرم ٹریفک جام سے بچیں۔‘‘ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں کے مطابق، ویک اینڈ میں بھاری بارش کا امکان ہے اور راجدھانی میں اس مہینے ریکارڈ بارش درج کی جا سکتی ہے۔

Published: undefined

اس سال کے مقابلہ دہلی میں 2020 کے مانسون میں 576.5 ملی میٹر اور 2019 میں 404.3 ملی میٹر بارش ہوئی تھی۔ مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق دہلی میں فضائی آلودگی میں بہتری آئی ہے اور اب یہ 79 تک پہنچ گئی ہے جس کا مطلب ہے کہ شہر کی آلود گی ’اطمینان بخش‘ ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined