قومی خبریں

شدید گرمی کی لہر: ہندوستان اور پاکستان میں 90 افراد ہلاک!

سال 2022 کے دوران ہیٹ ویو کے سبب ہندوستان اور پاکستان میں کم از کم 90 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے، یہ معلومات ایک تحقیق میں دی گئی ہے

دہلی میں شدید گرمی
دہلی میں شدید گرمی 

نئی دہلی: سال 2022 کے دوران ہیٹ ویو کے سبب ہندوستان اور پاکستان میں کم از کم 90 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ہے۔ یہ معلومات ایک تحقیق میں دی گئی ہے۔ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ یہ تعداد سرکاری ریکارڈ سے نہیں بلکہ میڈیا رپورٹوں پر مبنی ہے۔

Published: 24 May 2022, 9:40 AM IST

تحقیق کرنے والے موسمیاتی سائنس دانوں نے کہا کہ پاکستان اور ہندوستان میں شدید گرمی ان لوگوں کے لیے زیادہ مسائل کا باعث بنتی ہے جنہیں یومیہ اجرت کے لیے باہر جانا پڑتا ہے (جیسے کہ ریہڑی پٹری والے، تعمیراتی اور زرعی مزدور، ٹریفک پولیس)۔ اس کے نتیجے میں وہ گھر کے اندر بجلی سے آنے والی ٹھنڈک سے دور رہتے ہیں اور گرمی سے نمٹنے کے ان کے طریقے محدود ہو جاتے ہیں۔

Published: 24 May 2022, 9:40 AM IST

تاہم، جب ان اعداد کے ماخذ کے بارے میں پوچھا گیا تو ہالینڈ کے شہر ہیگ میں ریڈ کراس ریڈ کریسنٹ کلائمیٹ سینٹر کے سائنسدانوں میں سے ایک ادیتی کپور نے کہا کہ یہ تحقیق میڈیا رپورٹس پر مبنی ہیں اور اس پر ابھی تک کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہیں اور بہت سے معاملات میں موت کی وجہ کے طور پر ہیٹ اسٹروک کا براہ راست کوئی ذکر نہیں ہے۔ سائنسدانوں کی کثیر تصنیف ٹیم نے کہا کہ زندگی اور معاش کے نقصان سے بچنے کے لیے گرمی میں مزید کمی ضروری ہے۔

Published: 24 May 2022, 9:40 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 24 May 2022, 9:40 AM IST