قومی خبریں

پنچایتی راج نظام کو مضبوط بنانے کی ضرورت، لوک سبھا نشستوں میں اضافہ حل نہیں: جئے رام رمیش

جئے رام رمیش نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی حکومت کا ذکر کرتے ہوئے یاد دلایا کہ مئی 2004 میں پنچایتی راج کی وزارت قائم کی گئی اور فروری 2006 میں منریگا جیسی تاریخی اسکیم شروع کی گئی۔

جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس
جئے رام رمیش، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: کانگریس جنرل سکریٹری جئے رام رمیش نے 24 اپریل کو منائے جانے والے ’یومِ قومی پنچایتی راج‘ کے موقع پر اپنے آفیشیل ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک تفصیلی بیان جاری کیا ہے۔ اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ملک میں جمہوری ڈھانچے کو مضبوط بنانے کے لیے پنچایتی راج اداروں کو مزید بااختیار بنانا نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ صرف لوک سبھا کی نشستوں میں اضافہ کر کے سیاسی وجود کو محفوظ کرنا مسئلے کا حل نہیں ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined