قومی خبریں

’بہار کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی کر رہی این ڈی اے حکومت‘، ٹی آر ای-4 معاملہ پر تیجسوی یادو کا سخت ردعمل

تیجسوی یادو نے ’ایکس‘ پر لکھا کہ ’’بہار کے نوجوان تو وہی مانگ رہے ہیں، وہی یاد دلا رہے ہیں جو این ڈی اے نے انتخاب سے قبل ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا تھا۔ پھر نوجوانوں پر اب یہ ظلم کیوں؟‘‘

<div class="paragraphs"><p>آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو</p></div>

آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو

 

بہار میں چوتھے مرحلے کی اساتذہ کی بحالی کو لے کر جاری تنازعہ پر آر جے ڈی رہنما تیجسوی یادو کا سخت ردعمل سامنے آیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ’’بہار کے نوجوانوں کے ساتھ ناانصافی اور دھوکہ دہی کر رہی ہے این ڈی اے حکومت‘‘ کے عنوان سے ایک طویل پوسٹ کی ہے۔ وہ لکھتے ہیں کہ ’’بہار کے نوجوان تو وہی مانگ رہے ہیں، وہی یاد دلا رہے ہیں جو این ڈی اے نے انتخاب سے قبل ایک کروڑ نوکری کا وعدہ کیا تھا۔ پھر نوجوانوں پر اب یہ ظلم کیوں؟ ٹی آر ای-4 امتحان کا مطالبہ کرنا جرم کیسے؟ پیپر لیک کے خلاف احتجاج کرنا گناہ کیسے؟ کیوں بہار کے نوجوانوں پر بار بار لاٹھی چارج ہو رہا ہے؟‘‘

Published: undefined

اپنی ’ایکس‘ پوسٹ میں آر جے ڈی رہنما مزید لکھتے ہیں کہ ’’اگر پولیس کے استعمال کا اتنا ہی شوق ہے تو این ڈی اے حکومت بدعنوانی اور جرائم روکنے لیے مجرموں کے خلاف کریں، بہار کے نوجوانوں پر بار بار یہ لاٹھی چارج برداشت نہیں کیا جائے گا۔‘‘ ساتھ ہی انہوں نے لکھا کہ ’’ایسا لگتا ہے کہ ٹی آر ای-4 کی ویکنسی جاری کرنے کی اس حکومت کی نیت ہی نہیں ہے۔ ورنہ ہم نے اپنے صرف 17 مہینے کے دور اقتدار میں بغیر پیپر لیک کے کامیابی کے ساتھ ٹی آر ای-1 اور ٹی آر ای-2 کے تحت 2 لاکھ سے زائد اساتذہ کا تقرر کیا تھا اور ایک لاکھ 30 ہزار عہدوں پر بھرتی کا عمل شروع کروایا تھا۔‘‘

Published: undefined

بہار کے سابق نائب وزیر اعلیٰ تیجسوی یادو کے مطابق 2024 اور 2025 گزر گئے، لوک سبھا انتخاب ہو گئے، اسمبلی انتخاب ہو گئے، 2 وزائے اعلیٰ اور 4 نائب وزرائے اعلیٰ بدل گئے۔ پوری کابینہ تبدیل کر دی گئی۔ این ڈی اے لیڈران کے شہزادوں کو بغیر انتخاب لڑے براہ راست وزیر کے عہدے تقسیم کر دیے گئے۔ نئی حکومت کی تشکیل کے 6 ماہ گزر گئے، لیکن اب تک ٹی آر ای-4 کی ویکنسی نہیں آئی، ٹی ای آر ای-4 سے متعلق کوئی نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوا ہے۔

Published: undefined

تیجسوی یادو نے پوسٹ کے آخر میں لکھا کہ ’’وزیر اعلیٰ اور وزراء ریلز بنا رہے ہیں، بڑے بڑے بیانات دے رہے ہیں۔ لیکن اس حکومت کو نوجوانوں کے مستقبل کی کوئی فکر نہیں ہے۔ انتخاب سے قبل نوجوانوں کے سامنے ہاتھ جوڑنے والے این ڈی اے لیڈران کی حکومت میں آج امتحان کا مطالبہ کرنے پر لاٹھیاں مل رہی ہیں۔ این ڈی اے کے اس فریب کو بہار کے نوجوان کبھی نہیں بھولیں گے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: WhatsAppFacebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined