قومی خبریں

چھتیس گڑھ کے سکما میں نکسلیوں کا آئی ای ڈی دھماکہ، اے ایس پی شہید، کئی جوان زخمی

اے ایس پی آکاش راؤ گری پونجے سی پی آئی (ایم) کے ذریعہ 10 جون کو بھارت بند کی اپیل کو لے کر علاقے میں پیدل گشت پر تھے۔ اسی درمیان صبح 9 سے 10 بجے آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کی زد میں وہ آ گئے۔

<div class="paragraphs"><p>انسیٹ تصویر آکاش راؤ/ویڈیو گریب</p></div>

انسیٹ تصویر آکاش راؤ/ویڈیو گریب

 

چھتیس گڑھ میں گزشتہ کچھ مہینوں سے مسلسل نکسلیوں کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے جس میں سلامتی دستوں کو کئی بڑی کامیابی ملی ہے۔ اپنے اوپر نکیل کسے جانے سے بوکھلائے نکسلیوں نے آج ایک بڑے واقعہ کو انجام دیا۔ انہوں نے سکما ضلع میں زوردار آئی ای ڈی دھماکہ کیا۔ اس حملے میں اے ایس پی آکاش راؤ گری پونجے شہید ہو گئے جبکہ کئی دیگر پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں۔

Published: undefined

سکما ضلع کے ڈونڈرا گاؤں کے پاس یہ واقعہ پیش آیا۔ اے ایس پی (کونٹا ڈویژن) آکاش راؤ گری پونجے دھماکے میں شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انہوں نے علاج کے دوران دم توڑ دیا۔ وہیں دھماکے میں زخمی دیگر لوگوں کو کونٹا اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ خطرے سے باہر بتائے جا رہے ہیں۔

Published: undefined

اے ایس پی آکاش راؤ گری پونجے سی پی آئی (ایم) کے ذریعہ 10 جون کو بھارت بند کی اپیل کو لے کر کسی بھی طرح کے نکسلی واقعہ کو روکنے کے لیے علاقے میں پیدل گشت پر تھے۔ اسی درمیان صبح 9 سے 10 بجے کے بیچ زوردار دھماکہ ہوا جس کی زد میں وہ آ گئے۔ واقعہ کے بعد علاقے میں تلاشی مہم مزید تیز کر دی گئی ہے۔

Published: undefined

چھتیس گڑھ کے نائب وزیر اعلیٰ وجئے شامرا نے اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اے ایس پی سکما، آکاش گری پونجے نے کونٹا-ایررابورا روڈ پر ڈونڈرا کے پاس ایک آئی ای ڈی دھماکہ میں اپنی جان کی قربانی دے دی۔ وہ ایک بہادر جوان تھے اور انہیں ان کی بہادری کے لیے کئی انعامات دیئے گئے تھے۔ ہمارے لیے یہ انتہائی غمناک لمحہ ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ اس سے قبل 6 جنوری 2025  کو بیجا پور ضلع میں ایک بڑے نکسلی حملے میں 9 لوگ شہید ہو گئے تھے، جس میں 8 سیکوریٹی اہلکار اور ایک شہری شامل تھے۔ یہ حملہ 60 سے 70 کلوگرام وزنی آئی ای ڈی سے کیا گیا تھا جو ریاست میں گزشتہ دو برسوں میں سلامتی دستوں پر کیا گیا سب سے بڑا حملہ تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined