قومی خبریں

سونیا گاندھی نے پارٹی کے سرکردہ لیڈروں سے کی ملاقات، ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری پر تبادلہ خیال

سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری مہم اور رابطہ عامہ پروگرام کے لیے پارٹی کے سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے ہفتہ کے روز ملک میں بڑھتی مہنگائی اور بے روزگاری کے ساتھ ساتھ حکومت کی پالیسیوں کے خلاف عوامی بیداری مہم اور رابطہ عامہ پروگرام کے دوسرے مرحلہ کے لیے پارٹی کے سرکردہ لیڈروں سے ملاقات کی۔ راجستھان کے ادے پور میں پارٹی کے ’نو سنکلپ چنتن شیویر‘ کے دوسرے دن کانگریس پارٹی کے جنرل سکریٹریز، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدور اور قانون ساز پارٹی کے لیڈروں کی میٹنگ کی سونیا گاندھی نے صدارت کی۔

Published: undefined

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے بھی میٹنگ میں عوامی بیداری مہم کے لیے آئندہ مرحلہ کی پالیسی بنانے سے متعلق اپنی بات رکھی۔ اس کے ساتھ ہی میٹنگ میں مرکز کی مودی حکومت کی قیادت میں مہنگائی، ضروری اشیا کی قیمتوں میں اضافہ، معاشی بحران، بے روزگاری شرح اور زرعی بحران سمیت مختلف ایشوز کو عوام کے سامنے لانے کے موضوع پر بات چیت ہوئی۔ اس کے تحت کانگریس اب عوامی بیداری مہم 2.0 شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔

Published: undefined

واضح رہے کہ کانگریس نے 14 نومبر سے 29 نومبر 2021 تک مہنگائی، معاشی بحران، بے روزگاری شرح اور زرعی بحران سمیت مختلف ایشوز کو عوام کے سامنے لانے کے لیے عوامی بیداری مہم چلائی تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined