قومی خبریں

اُدے پور: ہماری کوشش ہے کہ الیکشن سے پہلے ہر گھر اور دل تک پہنچیں، سلمان خورشید

سلمان خورشید / قومی آواز/ وپن
سلمان خورشید / قومی آواز/ وپن 

 سماجی انصاف اور تفویض اختیارات گروپ کے سربراہ سلمان خورشید کی پریس کانفرنس

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات گروپ کے سربراہ سلمان خورشید نے دیگر ارکان کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ سلمان خورشید نے کہا کہ شیویر میں پہلی مرتبہ اے آئی سی سی کے چار محکموں کو اس پینل میں شامل کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ ہمارے ناموں سے سابقہ کو بہت جلد ہٹا دیا جائے۔ ہماری کوشش ہے کہ الیکشن سے پہلے ہر گھر اور دل تک پہنچ جائیں۔

انہوں نے مزید کہا، ’’ہم نے بہت سنجیدگی سے تجزیہ کیا ہے اور بہت اچھے آئیڈیاز آئے ہیں۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہماری باتوں پر یقین کریں، ہم جیت کے لیے خود کو وقف کرنا چاہتے ہیں۔ ہمارے پینل میں 70 سے زیادہ لوگوں نے حصہ لیا۔‘‘

Published: 14 May 2022, 10:31 AM IST

ملک میں رونما ہو رہے پُرتشدد واقعات پر لگام لگائی جائے، سچن پائلٹ

ادے پور میں کانگریس لیڈر سچن پائلٹ نے کہا ’’مندوبین ملک کے مسائل جیسے معیشت، بے روزگاری اور سرمایہ کاری پر مختلف کمیٹیوں میں اپنا نقطہ نظر پیش کر رہے ہیں۔ ہم اس حوالے سے ایک بہتر روڈ میپ فراہم کرنے پر بات کر رہے ہیں۔‘‘

سچن پائلٹ نے مزید کہا ’’قومی کے لئے یہ انتہائی ضروری ہے کہ ملک بھر میں رونما ہو رہا پرتشدد واقعات اور لوگوں کو اکسانے والی قوتوں پر لگام لگائی جائے۔‘‘

Published: 14 May 2022, 10:31 AM IST

قرض ادا نہ کر پانے کی صورت میں کسان کی زمین نیلام نہ ہو اور اس پر مقدمہ درج نہ کیا جائے، بھوپندر ہڈا

کسان اور زراعت سے متعلق کمیٹی کے سربراہ بھوپندر سنگھ ہڈا نے کہا ’’ہندوستان میں زراعت کو بھی صنعت کے علاقہ کی طرح سہولیات فراہم کی جانی چاہئیں۔ مرکزی حکومت کی اسکیم میں اگر کوئی کسان قرض ادا کرنے میں ناکام ہو جاتا ہے تو اس کی زمین نیلام کر کے اس پر فوجداری مقدمہ چلایا جاتا ہے۔ ہماری کوشش یہ ہے کہ کسان کے قرض ادا نہ کرنے کی صورت میں اس کی زمین نیلام نہ ہو اور اس پر مقدمہ درج نہ کیا جائےھ۔ ہمار کسانوں کو قرض معافی سے قرض سے آزادی کی جانب لے جانا چاہتے ہیں۔

Published: 14 May 2022, 10:31 AM IST

کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں اے آئی سی سی جنرل سیکٹریز، انچارجز، پی سی سی صدور اور سی ایل پی کا اجلاس

ادے پور میں آج کانگریس صدر سونیا گاندھی کی صدارت میں کانگریس کے ذمہ داروں (اے آئی سی سی جنرل سیکٹریز، انچارجز، پی سی سی صدور اور سی ایل پی) کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے بھی شرکت کی۔

Published: 14 May 2022, 10:31 AM IST

معیشت پر بے تحاشہ دباؤ ہے اور حکومت بے خبر ہے، پی چدمبرم

ادے پور میں کانگریس کے چنتن شیویر کے دوسرے دن پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پی چدمبرم نے کہا کہ چنتن شیویر ملک اور کانگریس کے ریاستوں میں حالات کی عکاسی کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں ترقی، معیشت، مہنگائی کا بے تحاشہ اضافہ، وبا کے بعد کی صورت حال، روزگار سب کی حالت خراب ہے۔ بیرونی حالات نے معیشت پر دباؤ بڑھا دیا ہے اور حکومت بے خبر ہے۔

چدمبرم نے مزید کہا کہ کانگریس کی حکومت نے 1991 میں اعتدال پسندی کا دور شروع کر کے معشیت کو بلندیوں تک پہنچایا تھا اور آج حال یہ ہے کہ ہندوستان کا گلوبل ہنگر انڈیکس میں آج 121 ممالک میں 101 واں مقام ہے۔

Published: 14 May 2022, 10:31 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 May 2022, 10:31 AM IST