قومی خبریں

حیدر آباد میں دلت ریزرویشن تحفظ کمیٹی کے صدر کی زبردست پٹائی، ویڈیو وائرل

ایک پریس کانفرنس کے دوران دلت ریزرویشن تحفظ کمیٹی کے صدر شری شیلم تلنگانہ میں ’گروکُل‘ اور سماجی فلاح کے رہائشی اسکولوں میں چل رہی بے ضابطگیوں پر اپنی رائے ظاہر کر رہے تھے جب ان پر حملہ ہوا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

منگل کو حیدر آباد کے پریس کلب میں ایک پریس کانفرنس کے دوران قومی دلت ریزرویشن تحفظ کمیٹی کے صدر شری شیلم پر حملہ کیا گیا۔ حیدر آباد واقع عثمانیہ یونیورسٹی کے اسکالر پی الیکزنڈر اور ان کے ساتھیوں پر حملے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ پولس نے ان کے خلاف شکایت درج کر معاملے کی جانچ شروع کر دی ہے۔

Published: undefined

دراصل ایک پریس کانفرنس کے دوران شری شیلم تلنگانہ میں ’گرو کُل‘ اور سماجی فلاح کے رہائشی اسکولوں میں چل رہی بے ضابطگیوں کو لے کر اپنا نظریہ رکھ رہے تھے۔ تبھی اچانک عثمانیہ یونیورسٹی کے اسکالر پی الیکزنڈر اور ان کے ساتھیوں نے بغیر کچھ کہے اور سنے اچانک ان پر حملہ کر دیا۔ معاملے کو بڑھتا دیکھ شری شیلم کے معاونین انھیں باہر کی طرف لے جانے لگے، لیکن باہر پہنچنے تک بھی ان پر کئی بار حملے ہوئے۔

Published: undefined

قابل غور ہے کہ کارنے شری شیلم قومی دلت ریزرویشن تحفظ کمیٹی کے صدر ہیں اور حیدر آباد و باقی ریاستوں میں دلت طبقہ کے لوگوں پر ہو رہے مظالم کے خلاف ایک مہم چلا رہے تھے۔ اسی سلسلے میں وہ منگل کے روز ایک پریس کانفرنس کر رہے تھے کہ اچانک کچھ سماج دشمن عناصر کے ذریعہ انھیں بری طرح سے پیٹا گیا۔

Published: undefined

دلتوں کے حقوق کے لیے چلائی جا رہی کارنے شری شیلم کی اس مہم کی کچھ مقامی لوگ زبردست مخالفت کرتے ہیں۔ لیکن شری شیلم اس کی پروا کیے بغیر اپنی مہم میں لگے ہوئے ہیں۔ لیکن جس طرح سے پریس کلب کے اندر گھس کر سماج دشمن عناصر نے ان کی پٹائی کی، اس سے پریس کلب کی سیکورٹی پر ایک بڑا سوال کھڑا ہو گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined