قومی خبریں

نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم، دن دہاڑے ڈکیتی ہے: چدمبرم

پی چدمبرم نے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں ملک نے جو کچھ بنایا ہے یہ حکومت انہیں کچھ چنندہ لوگوں کو فروخت کر رہی ہے۔ لوگوں کو اس خطرے کے تئیں بیدار ہونا چاہئے اور اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔

پی چدمبرم، تصویر یو این آئی
پی چدمبرم، تصویر یو این آئی ASHISH KAR

گوا: کانگریس کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم نے روز افزوں بڑھتی بے روزگاری اور مرکز کی نیشنل مونیٹائزیشن پائپ لائن اسکیم کی سخت تنقید کرتے ہوئے اسے دن دہاڑے ڈکیتی قرار دیا ہے۔ پی چدمبرم نے اتوار کو یہاں یوتھ کانگریس کی نیشنل ایکزیکیوٹیو کی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 70 برسوں میں ملک نے جو کچھ بنایا ہے یہ حکومت انہیں کچھ چنندہ لوگوں کو فروخت کر رہی ہے۔ لوگوں کو اس خطرے کے تئیں بیدار ہونا چاہئے اور اس کی مخالفت کرنی چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ حکومت نے یہ اسکیم نافذ کی ہے لیکن اس نے اس پالیسی پر کسی سے کوئی مشورہ نہیں کیا۔ اس معاملہ پر پارلیمنٹ میں کوئی بحث نہیں ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ جانتے ہیں کہ حکومت کبھی بھی اس معاملہ پر بحث کی اجازت نہیں دے گی۔

Published: undefined

میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے یوتھ کانگریس کے صدر شری نواس بیوی نے کہا کہ دو دن تک چلنے والے اس پروگرام میں بے روزگاری، مہنگائی اور کسانوں اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی اور اس کے لئے پورے ملک میں جو تحریک چلائی جائے گی اس کی حکمت عملی پر غور وخوض کیا جائے گا۔ میٹنگ میں گوا ریاستی کانگریس کے کئی سینئر لیڈروں نے حصہ لیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined