قومی خبریں

کشمیر: نوجوان کی ہلاکت اور نصراللہ پور میں توڑ پھوڑ جیسے واقعات ناقابل قبول

پولیس، سیکورٹی فورسز اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کی اس قسم کے واقعات دوبارہ نہ رونما ہوں۔

سوشل میڈیا، علامتی فائل تصویر
سوشل میڈیا، علامتی فائل تصویر 

نیشنل کانفرنس وسطی زون صدر علی محمد ڈار نے وسطی ضلع بڈگام کے نارہ بل میں نوجوان کی ہلاکت اور نصراللہ پور میں سکیورٹی فورسز کی طرف سے توڑ پھوڑ کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور دونوں واقعات کی اعلیٰ سطحی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

Published: undefined

دونوں واقعات کو ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے پارٹی لیڈر نے کہا کہ دونوں واقعات کے اصل حقائق کو عوام کے سامنے لایا جانا چاہئے اور خاطیوں کو قرار واقعی سزا دی جانی چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے مطالبہ کیا کہ نصراللہ پورہ میں توڑ پھوڑ سے ہوئے نقصان کا بھی تخمینہ لگا کر متاثرین کے نقصان کی بھرپائی کی جانی چاہئے۔

Published: undefined

انہوں نے پولیس، سیکورٹی فورسز اور حکومت پر زور دیا کہ وہ اس بات کو یقینی بنائے کی اس قسم کے واقعات دوبارہ نہ رونما ہوں۔

Published: undefined

پارٹی کے سینئر لیڈران پروفیسر عبدالمجید متو، محمد ابراہیم میر اور ڈاکٹر محمد شفیع نے بھی نارہ بل میں معصوم نوجوان کی ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کی اور واقعہ کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے مہلوک نوجوانوں کے لواحقین خصوصاً والدین کے ساتھ بھی اظہار یکجہتی کیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined