کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’اشتہارات کا خرچ 911 کروڑ، نیا ہوائی جہاز 8400 کروڑ، پونجی پتی متروں کے ٹیکس میں چھوٹ 145000 کروڑ سالانہ، لیکن حکومت کے پاس بزرگوں کو ریل ٹکٹ میں چھوٹ دینے کے لیے 1500 کروڑ نہیں ہیں۔ متروں کے لیے تارے تک توڑ کر لائیں گے، لیکن عوام کو کوڑی کوڑی کے لیے ترسائیں گے۔‘‘
Published: 22 Jul 2022, 8:31 AM IST
کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے کہ ’’ہندوستان میں ہمیشہ سے بزرگوں کا احترام اور خدمت کی روایت رہی ہے۔ وزیرِ ریل جی، ملک کے بزرگوں سے ریل ٹکٹ میں ملنے والی رعایت چھیننا بالکل غلط ہے۔ اسی سہولت کے ذریعہ ہمارے بوڑھے-بزرگ تیرتھ یاترائیں اور دیگر اسفار کرتے تھے۔ سینئر شہریوں کے احترام میں یہ فیصلہ واپس لیجیے۔‘‘
Published: 22 Jul 2022, 8:31 AM IST
دنیش گنوردھنے کو سری لنکا کے وزیر اعظم کی شکل میں تقرری کیا گیا ہے۔ انھوں نے آج کولمبو کے فلاور روڈ واقع وزیر اعظم دفتر میں نئے وزیر اعظم کی شکل میں حلف برداری کی۔
Published: 22 Jul 2022, 8:31 AM IST
ہندوستان میں کورونا کا قہر تھمتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں ایک بار پھر 21 ہزار سے زائد نئے کسیز درج کیے گئے ہیں۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق ایک دن میں 21880 نئے کورونا پازیٹو کیسز سامنے آئے ہیں اور 60 لوگوں کی موت واقع ہوئی ہے۔ اس درمیان 21 ہزار 219 لوگ صحت یاب ہو کر اسپتال سے باہر بھی آئے ہیں۔
Published: 22 Jul 2022, 8:31 AM IST
فرضی پاسپورٹ کے معاملے میں سی بی آئی اسپیشل کورٹ میں انڈر ورلڈ ڈان ابو سلیم کا بیان درج ہوا۔ اسپیشل جیوڈیشیل مجسٹریٹ سمردھی مشرا کے سامنے سی آر پی سی کی دفعہ 313 کے تحت ابو سلیم کا بیان درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے کی آئندہ سماعت کے لیے 4 اگست کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔ ابو سلیم کو سخت سیکورٹی کے درمیان نوی ممبئی کی تلوجا جیل سے اسپیشل سی بی آئی کورٹ میں پیشی کے لیے لایا گیا تھا۔
Published: 22 Jul 2022, 8:31 AM IST
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: 22 Jul 2022, 8:31 AM IST