قومی خبریں

گاندھی جینتی پر ٹرینڈ ہو رہا ’گوڈسے زندہ باد‘، ورون گاندھی ناراض

61 ہزار سے زیادہ لوگ ’گوڈسے زندہ باد‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر چکے ہیں۔ یہ سبھی گوڈسے کی حمایت میں ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ اس عمل کی کئی لوگوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
ورون گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

آج مہاتما گاندھی کے یوم پیدائش پر صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم سمیت ملک کے سبھی اہم سیاسی لیڈران نے انھیں پرخلوص خراج عقیدت پیش کیا۔ لیکن ٹوئٹر پر ’ناتھورام گوڈسے زندہ باد‘ ٹرینڈ کر رہا ہے جسے دیکھ کر سبھی حیران ہیں۔ بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے سوشل میڈیا پر ’گوڈسے زندہ باد‘ ٹرینڈ ہونے پر ناراضگی کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ لوگ ملک کو غیر ذمہ دارانہ طریقے سے شرمسار کر رہے ہیں۔

Published: undefined

قابل ذکر ہے کہ ناتھورام گوڈسے نے ہی 30 جنوری 1948 کو مہاتما گاندھی کا گولی مار کر قتل کیا تھا۔ گوڈسے کو اس کے لیے پھانسی کی سزا دی گئی۔ لیکن ہندوتوا ذہنیت کے علمبردار لوگ اکثر ناتھو رام گوڈسے کو مہاتما گاندھی پر ترجیح دیتے ہوئے نظر آتے ہیں۔ آج ٹوئٹر پر بھی ایسے ہی لوگوں نے ’ناتھورام گوڈسے زندہ باد‘ ٹرینڈ کرا دیا، جو مہاتما گاندھی کی بے عزتی سے کم نہیں ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ 61 ہزار سے زیادہ لوگ ’ناتھورام گوڈ سے زندہ باد‘ ہیش ٹیگ کے ساتھ ٹوئٹ کر چکے ہیں۔ یہ سبھی گوڈسے کی حمایت میں ٹوئٹ کر رہے ہیں۔ اس عمل کی کئی لوگوں نے شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

Published: undefined

بی جے پی رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے اس تعلق سے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں لکھا ہے ’’ہندوستان ہمیشہ سے روحانی قوت رہا، لیکن یہ مہاتما (مہاتما گاندھی) ہیں جنھوں نے ہمارے ملک کی روحانی بنیاد کو اپنے وجود کے ذریعہ سے ظاہر کیا اور ہمیں ایک اخلاقی حق دیا جو آج بھی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined