قومی خبریں

لکھنؤ میں 170 بھیڑوں کی پُراسرار موت، ’پریرنا استھل‘ کے پاس پھینکا گیا کھانا کھانے کا انکشاف، جانچ کے احکامات

واضح رہے کہ 25 دسبر کو وزیر اعظم نریندر مودی نے لکھنؤ میں راشٹریہ پریرنا استھل کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر ریاستی اور مرکزی وزرا کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے

<div class="paragraphs"><p>فوٹو ویڈیو گریپ</p></div>

فوٹو ویڈیو گریپ

 
ali

 اترپردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں راشٹریہ پریرنا استھل کے پاس بڑی واردات سامنے آئی ہے۔ یہاں تقریباً 170 بھیڑوں کی پراسرارموت ہوگئی جس سے پورے علاقے میں کھلبلی مچ گئی ہے۔ بھیڑوں کے مالک کا الزام ہے کہ یہ بھیڑیں دوبگہ میں راشٹریہ پریرنا استھل کی افتتاحی تقریب کے لیے بنائی گئی پارکنگ میں گئی تھیں، جہاں پروگرام کے بعد بچا ہوا کھانا پھینکا گیا تھا۔ بھیڑوں نے پارکنگ میں اس سڑے ہوئے کھانے کو کھایا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت بگڑنے لگی اورایک کے بعد ایک 150 سے زائد بھیڑوں کی موت ہوگئی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ 25 دسبر کو سابق وزیراعظم اٹل بہاری واجپائی کے 101 ویں یوم پیدائش کے موقع پر وزیر اعظم نریندرمودی نے لکھنؤ میں راشٹریہ پریرنا استھل کا افتتاح کیا تھا۔ اس موقع پر ریاستی اور مرکزی وزرا کے ساتھ ساتھ سینکڑوں کی تعداد میں لوگ پہنچے تھے۔ خبر کے مطابق پروگرام کے لیے ایل ڈی اے کی طرف سے استھل کے پاس تقریباً 13 پارکنگ بنائی گئی تھیں۔ کہا جارہا ہے کہ پروگرام کے بعد بچا ہوا کھانا انہیں پارکنگ میں پھینکا گیا تھا جسے کھانے کے بعد تقریباً 400 بھیڑیں بیمار ہوگئیں۔ ان میں سے 170 بھیڑوں کی موت کی خبر آرہی ہے۔

Published: undefined

اس واقعہ سے علاقے میں افرا تفری مچ گئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی انتظامیہ کی ٹیم جائے وقوعہ پر پہنچی اور پورے معاملے کی چھان بین شروع کردی۔ اطلاعات کے مطابق یہ تمام بھیڑیں قریب میں پھینکے گئے کچرے کے ڈھیر کے پاس گئی تھیں اورواپس آئیں تو ان کی طبیعت بگڑ گئی اور ایک کے بعد ایک تقریباً 150 سے زٓئد بھیڑوں کی موت ہوگئی۔ اس دوران وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے پورے معاملے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ وہیں ہربھیڑ کے لیے 10 ہزار روپے کی مالی امداد کا بھی اعلان کیا ہے۔

Published: undefined

اس سلسلے میں غیر سرکاری تنظیم ’آسرا- دی ہیلپنگ ہینڈز ٹرسٹ‘ کے بانی چارو کھرے نے منڈیاؤں تھانے میں شکایت درج کرائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ راشٹریہ پریرنا استھل کے آس پاس کے علاقے میں بھیڑوں کی اچانک موت ہوگئی۔ بادی النظرمیں یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ان بھیڑوں کی موت کوئی فضلہ کھانے سے ہوئی یا کسی نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر انہیں زہر دیا تھا۔

Published: undefined

چارو کھرے نے پولیس سے درخواست کی ہے کہ اس معاملے کی تحقیقات کی جائیں اور بھیڑوں کی پراسرارموت کی اصل وجہ کا تعین کرنے کے لیے پوسٹ مارٹم کروایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اس معاملے میں اگرکوئی لاپرواہی پائی جاتی ہے یا زہر دیئے جانے کی تصدیق ہوتی ہے تو قصورواروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined