قومی خبریں

ایم وی اے یوتھ الائنس کی میٹنگ میں بے روزگاری کے معاملے پر بی جے پی حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ

یشونت راؤ چوہان سینٹرمیں ’یووا مہاراشٹر ابھیمان میلہ‘ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں ایم وی اے یوتھ الائنس کے مستقبل کی سمت اور انتخابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

مہا وکاس اگھاڑی (ایم وی اے) کی یوتھ ونگ نے بے روزگاری کے معاملے پر بی جے پی کی قیادت والی ریاستی حکومت کو گھیرنے کا فیصلہ کیا ہے اوراس مقصد کے تحت 6 مارچ کو یشونت راؤ چوہان سینٹرمیں ’یووا مہاراشٹر ابھیمان میلہ‘ کا انعقاد کیا ہے۔ اس پروگرام میں ایم وی اے یوتھ الائنس کے مستقبل کی سمت اور انتخابی لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Published: undefined

اس ضمن میں ایم وی اے یوتھ الائنس کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق پی ایم مودی ہر سال ملک کے نوجوانوں کو 2 کروڑ نوکریاں فراہم کرنے کا وعدہ کرکے اقتدار میں آئے تھے لیکن اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے بغیر سوچے سمجھے کچھ ایسے فیصلے کیے جس نے ملک کی معیشت تباہ کر دی اور اس کے نتیجے میں ملک کے نوجوان بے روزگاری کے دلدل میں پھنس گئے۔

Published: undefined

دریں اثنا کانگریس، شیوسینا-یو بی ٹی اور این سی پی- ایس سی پی کے نوجوان ونگ کی ایک میٹنگ بھی منعقد ہوئی جس میں لوک سبھا انتخابات کے لیے منصوبہ بندی اور اس میں نوجوانوں کو شامل کرنے کے طریقہ کار پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس میٹنگ میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوجوانوں کی تنظیمیں نوجوانوں کے مسائل پر ہی توجہ مرکوز کریں اور ان مسائل پر بات کرنے کے لیے ریاستی سطح پر اجلاس منعقد کریں گی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined