قومی خبریں

مہاراشٹر: ایم وی اے میں سیٹوں کی تقسیم، شیوسینا یو بی ٹی 21، کانگریس 17 اور این سی پی شرد پوار 10 سیٹوں پر لڑے گی الیکشن

ایم وی اے کے سیٹ شیئرنگ کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ تینوں پارٹیوں کے لیڈران نے مشترکہ پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا ہے۔ اس کے علاوہ بھیونڈی، سانگلی اور شمال ممبئی کی سیٹوں پربھی اتفاق رائے ہوگیا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>ایم وی اے کی پریس کانفرنس سے لیڈران بات کرتے ہوئے /&nbsp; تصویر: آئی اے این ایس</p></div>

ایم وی اے کی پریس کانفرنس سے لیڈران بات کرتے ہوئے /  تصویر: آئی اے این ایس

 

مہاراشٹر میں ایم وی اے کے درمیان سیٹوں کی تقسیم کا حتمی فیصلہ ہو گیا ہے۔ اس فیصلے کے تحت ریاست کی کل 48 لوک سبھا سیٹوں میں سے شیوسینا یو بی ٹی کو 21 سیٹیں ملی ہیں، کانگریس کے حصے میں 17 سیٹیں آئی ہیں جبکہ این سی پی شردپوار 10 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ تینوں پارٹیوں کے درمیان ریاست کی تین لوک سبھا سیٹوں بھیونڈی، سانگلی اور شمال ممبئی کی سیٹوں پر فیصلہ نہیں ہو پا رہا تھا، مگر اب تصویر واضح ہو گئی ہے۔ بھیونڈی کی سیٹ این سی پی شرد پوار کے حصے میں آئی ہے، سانگلی کی سیٹ شیوسینا یو بی ٹی کو اور شمال ممبئی کی سیٹ کانگریس کو ملی ہے۔

Published: undefined

ایم وی اے نے اپنی سیٹ شیئرنگ فارمولے کا اعلان کرنے کے لیے ایک پریس کانفرنس بلائی تھی۔ اس میں شیوسینا یو بی ٹی کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، کانگریس کے ریاستی صدر نانا پٹولے اور این سی پی شرد پوار کے سربراہ شرد پوار اور دیگر سینئر لیڈران موجود تھے۔ کانگریس جن 17 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی وہ رام ٹیک، ناگپور، بھنڈارہ- گوندیا، گڈچرولی، لاتور، شولاپور، کولہاپور، پونے، ناندیڑ، امراؤتی، نندوربار، اکولہ، چندر پور، دھولیہ، جالنہ، ممبئی شمال اور ممبئی شمال وسط کی سیٹیں ہیں۔

Published: undefined

ادھو ٹھاکرے کی شیوسینا 21 سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ ان 21 سیٹوں میں جنوب ممبئی، جنوب وسط ممبئی، شمال مغرب ممبئی، شمال مشرق ممبئی، جلگاؤں، پربھنی، ناسک، پالگھر، کلیان، تھانے، رائے گڑھ، ماول، دھاراشیو، رتناگیری، بلڈھانہ، ہات کناگلے، سمبھاجی نگر، شرڈی، سانگلی، ہنگولی، ایوت محل اور واشم کی سیٹ ہے۔ جبکہ این سی پی شرد پوار بارامتی، شیرور، ستارہ، بھیونڈی، دنڈوری، ماڈھا، راویر، وردھا، احمد نگر جنوب اور بیڑ سے الیکشن لڑے گی۔

Published: undefined

واضح رہے کہ ادھو ٹھاکرے کی پارٹی شیوسینا نے پہلے ہی اپنے 21 امیدواروں کا اعلان کر چکی ہے۔ کچھ دن پہلے شیو سینا یو بی ٹی نے چار امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی تھی۔ اس سے قبل انہوں نے 17 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی۔ این سی پی شرد پوار نے ابھی تک اپنے سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، جبکہ کانگریس نے بھی سات سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined