اتراکھنڈ: نانک متہ گردوارہ کے ڈیرہ چیف کے قتل کا ملزم پولیس مڈبھیڑ میں ہلاک

ڈی جی پی ابھینو کمار کے مطابق ترسیم سنگھ کے قتل کے بعد پولیس اور ایس ٹی ایف دونوں ملزمان کی مسلسل تلاش کر رہے تھے۔ الزام ہے کہ 28 مارچ کو حملہ آوروں نے ترسیم سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا

<div class="paragraphs"><p>سوشل میڈیا</p></div>

سوشل میڈیا

user

قومی آوازبیورو

دہرادون: اتراکھنڈ کے ادھم سنگھ نگر ضلع میں نانک متہ گردوارہ کے کارسیوا چیف بابا ترسیم سنگھ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے ملزم امرجیت سنگھ عرف بٹو کو ریاست کی اسپیشل ٹاسک فورس (ایس ٹی ایف) اور ہریدوار پولیس نے بھگوان پور تھانہ علاقے میں مڈبھیڑ میں مار گرایا ہے۔ ملزم کا دوسرا ساتھی فرار ہو گیا ہے اور ایس ٹی ایف اور پولیس اس کی تلاش میں مصروف ہے۔

پولیس ہیڈکوارٹر کے ترجمان، انسپکٹر جنرل، پولیس ماڈرنائزیشن (پی ایم) نیلیش آنند بھرنے نے یو این آئی کو بتایا کہ امرجیت سنگھ عرف بٹو نامی شوٹر جس پر ایک لاکھ روپے کا انعام تھا، منگل کی صبح ہریدوار ضلع کے تحت ایک پولیس مڈبھیڑ میں مارا گیا جبکہ اس کا ساتھی فرار ہے۔


ترسیم سنگھ کو پنجاب اور ترائی میں سکھوں کا لیڈر سمجھا جاتا تھا۔ رپورٹ کے مطابق ان کے قتل کی ذمہ داری ترن تارن کے گاؤں میاونڈ کے رہنے والے سربجیت سنگھ نے قبول کی تھی۔

ڈیرے کے خادم ترسیم سنگھ کو گولی لگنے کے بعد کھٹیما اسپتال لے گئے تھے، جہاں پہنچنے سے پہلے ہی ان کی موت ہو گئی تھی۔ اس معاملے میں سربجیت سنگھ اور امرجیت سنگھ کے علاوہ پولیس نے شری نانک متہ صاحب کے سربراہ ہربنس سنگھ چگ، پریتم سنگھ سندھو ساکن کھیم پور غدرپور اور جتھیدار بابا انوپ سنگھ کے خلاف مقدمہ درج کر کے انہیں ملزم بنایا۔
(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔