قومی خبریں

مسلمانوں کو بھارت سے اچھا ملک اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا! شاہنواز حسین

انہوں نے کہا کہ جہاں فرانس، اسرائیل اور یورپ میں مسلمانوں کی آزادی خطرے میں ہے، جبکہ بھارت میں کسی کی بھی مذہبی آزادی خطرے میں نہیں ہے

بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین / تصویر یو این آئی
بی جے پی لیڈر شاہنواز حسین / تصویر یو این آئی 

کولگام: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت سے اچھا ملک اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ جہاں فرانس، اسرائیل اور یورپ میں مسلمانوں کی آزادی خطرے میں ہے وہیں بھارت میں کسی کی بھی مذہبی آزادی خطرے میں نہیں ہے۔

Published: 22 Nov 2020, 9:11 AM IST

شاہنواز حسین نے ہفتے کو یہاں بونہ گام میں ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کونسل کے انتخابات کے سلسلے میں منعقدہ بی جے پی کے ایک انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے یہ باتیں کہیں۔

ان کا کہنا تھا: 'دنیا میں انڈونیشیا کے بعد سب سے بڑی مسلم آبادی پاکستان یا بنگلہ دیش میں نہیں بلکہ ہندوستان میں رہتی ہے۔ ہندوستانی مسلمان شاہنواز حسین آج آپ سے کہنے آیا ہے کہ ہندوستان کے مسلمانوں کے لئے ہندوستان سے اچھا دیش اور ہندو سے اچھا دوست کہیں نہیں ملے گا'۔

Published: 22 Nov 2020, 9:11 AM IST

ان کا مزید کہنا تھا: 'فرانس، اسرائیل اور یورپ میں رہنے والے مسلمانوں کا حال دیکھیں۔ ان کی مذہبی آزادی خطرے میں ہے۔ لیکن ہندوستان میں کسی کی بھی مذہبی آزادی خطرے میں نہیں ہے'۔ بی جے پی کے قومی ترجمان نے جلسے کے حاشیے پر نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ان کی جماعت جموں و کشمیر کا ریاستی درجہ بحال کرنے سے انکاری نہیں ہے۔

Published: 22 Nov 2020, 9:11 AM IST

انہوں نے کہا: 'جو ایک کشمیری کے دل میں ہے وہ ہمارے دل میں بھی ہے۔ ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہم ریاست کا درجہ نہیں دیں گے۔ لیکن اس وقت نیشنل کانفرنس، پی ڈی پی اور دوسری جماعتوں نے گپکار گینگ بنا لیا ہے'۔

ان کا مزید کہنا تھا: 'یہ ہمیں طاقتور مانتے ہیں تبھی تو گینگ بنا لیا ہے۔ اگر وہ ہمیں طاقتور نہیں مانتے تو الگ الگ انتخابات لڑتے۔ سب سے بڑا قبول نامہ یہ ہے کہ محبوبہ مفتی اور عمر عبداللہ کو لگتا ہے کہ وہ بی جے پی کو اکیلے ہرا نہیں سکتے'۔

Published: 22 Nov 2020, 9:11 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 22 Nov 2020, 9:11 AM IST