قومی خبریں

گجرات میں پولس کانسٹیبل کی پٹائی، 3 لوگ گرفتار

پولس کا عوام پر خوف ختم ہوتا جا رہا ہے اور بھیڑ کا خوف برھتا جا رہا ہے۔ خبر ہے کہ گجرات کے ودودرا میں پولس کانسٹیبل اسماعیل شیخ کی کچھ لڑکوں نے اس لئے پٹائی کر دی کیونکہ وہ مسلمان ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

قانون کا خوف ختم ہوتا جا رہا ہے اور اب یہ خبریں عام ہوگئی ہیں کہ پولس والوں کی لوگو ں نے پٹائی کر دی ہے۔ ایسی ہی ایک خبر گجرات کے ودودرا سے آئی ہے، ودودرا دیہات کے ہیڈ کوارٹر میں تعینات پولس کانسٹیبل عارف اسماعیل شیخ جب ڈیوٹی ختم کر کے گھر واپس لوٹ رہے تھے تو ان کی کسی معمولی بات پر مقامی لڑکوں سے کہا سنی ہو گئی۔ جس کے بعد چار لڑکوں نے اسماعیل شیخ کی پٹائی کر دی۔

Published: 26 Aug 2019, 1:10 PM IST

اس واقعہ میں عارف شیخ زخمی ہو گئے اور ان کے چہرے پر چوٹ کے نشان صاف دکھائی دے رہے ہیں۔ عارف شیخ نے اس واقعہ کی اپنے ڈیپارٹمنٹ میں شکایت درج کرا دی، جس کے بعد تین لوگوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ 44 سالہ عارف شیخ اجوا روڈ پر واقع ریاض اپارٹمنٹس میں رہتے ہیں۔

Published: 26 Aug 2019, 1:10 PM IST

واضح رہے جس وقت عارف شیخ پر لڑکوں نے حملہ کیا اس وقت وہ پولس کی وردی میں نہیں تھے۔ انہوں نے بتایا کہ’’ اس حملہ میں ان کے منہ پر چوٹ آئی ہے جس کے بعد میں نے پولس اسٹیشن جاکر شکایت درج کرائی‘‘۔ اس واقعہ کی جانچ کا ذمہ پانی گیٹ پولس اسٹیشن کے سیکنڈ پولس انسپیکٹر راٹھوا کو دیا گیا ہے۔ پولس کانسٹیبل عارف شیخ نے ایف آئی آر میں مذہب کی وجہ سے ان کے ساتھ مار پیٹ کی وجہ قبول کی ہے۔ ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ چونکہ وہ مسلمان ہیں اس لئے ان کے ساتھ مار پیٹ کی گئی ہے۔

Published: 26 Aug 2019, 1:10 PM IST

اس سے قبل اسی ماہ میں ہی گجرات کے گودھرا میں مبینہ طور پر جے شری رام نہ بولنے کے الزام میں تین مسلمان نوجوانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا تھا۔ یہ تین نوجوان بائیک سے گھومنے کے لئے نکلے تھے تھے، ان لوگوں کو چھ لوگوں نے بیچ راستے میں روک کر جے شری رام بولنے کے لئے کہا اور جب ان نوجوانوں نے جے شری رام بولنے سے انکار کیا تو ان لوگوں نے ان کے ساتھ مار پیٹ شروع کر دی تھی۔ اس میں یہ تینوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد ان کو گودھرا سیول اسپتال میں علاج کے لئے داخل کرایا گیا تھا۔ پولس نے اس بات سے انکار کیا تھا کہ ان نوجوانوں کو جے شری رام نہ بولنے کی وجہ سے پیٹا گیا تھا۔

Published: 26 Aug 2019, 1:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 26 Aug 2019, 1:10 PM IST