قومی خبریں

بلند شہر، اتر پردیش: گئو کشی کے الزام میں دو مسلمانوں کی بے رحمی سے پٹائی

مار پیٹ میں زخمی ایک مسلم شخص نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حملہ آوروں نے ہمارے مذہب کو لے کر گالیاں دیں اور ہم پر گئوکشی کا الزام عائد کیا۔‘‘

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

گئوکشی کے نام پر ایک بار پھر اتر پردیش میں مسلمانوں کی پٹائی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔ کچھ نیوز پورٹل پر ایک ویڈیو اَپ لوڈ کیا گیا ہے جس میں دو مسلمانوں کی 7-6 لوگ بے رحمی سے پٹائی کر رہے ہیں اور ان کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کر رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ واقعہ گزشتہ پیر کے روز اتر پردیش کے بلند شہر میں پیش آیا تھا جس کا ویڈیو اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہا ہے۔

Published: undefined

اس مار پیٹ میں زخمی ہوئے ایک مسلم شخص نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’’حملہ آوروں نے ہمارے مذہب کو لے کر گالیاں دیں اور ہم پر گئوکشی کا الزام عائد کیا۔‘‘ زخمی شخص نے یہ بھی بتایا کہ انھوں نے ایسڈ اٹیک کی دھمکی بھی دی ہے۔

Published: undefined

ویڈیو دیکھنے پر پتہ چلتا ہے کہ چھ سات لوگ دو افراد کو گالیاں دے رہے ہیں اور ان کی پٹائی کر رہے ہیں۔ دونوں مسلم افراد پر بار بار لات اور گھونسوں سے حملہ کیا جا رہا ہے۔ مار کھاتے ہوئے دونوں مسلم شخص روتے ہوئے رحم کی بھیک مانگتے ہوئے نظر آ رہے ہیں، لیکن سماج دشمن عناصر ان کی ایک نہیں سن رہے۔ کچھ لوگ ان پر لاٹھی سے بھی حملہ کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں دونوں ہی مظلوم مسلمان حملہ آوروں کو بار بار ’بھائی‘ کہہ کر مخاطب کر رہے ہیں اور ان سے بخش دینے کی التجا کر رہے ہیں۔

Published: undefined

اس ویڈیو کو کس نے بنایا ہے، یہ فی الحال پتہ نہیں چل سکا ہے۔ لیکن ویڈیو میں صاف نظر آتا ہے کہ کچھ ایسے لوگ بھی آس پاس موجود ہیں جو موٹر سائیکل پر بیٹھے ہیں اور دونوں مسلم افراد پر ہو رہے ظلم کا تماشہ دیکھ رہے ہیں۔ اس حملے میں زخمی ایک شخص کا کہنا ہے کہ ’’ہم بازار سے گاجر خریدنے جا رہے تھے۔ اچانک حملہ آوروں نے ہمارے سامنے موٹر سائیکل کھڑی کی اور ہمیں کھینچ کر لے گئے۔ وہاں تقریباً چھ یا سات آدمی تھے۔ انھوں نے ہم سے پوچھا کہ آپ کو لگتا ہے کہ یہ دہلی ہے؟‘‘ زخمی شخص نے مزید بتایا کہ ’’مجھے اور میرے دوست کو ایک ایسی جگہ لے جایا گیا جہاں دوسرے لوگ زنجیروں اور اسلحوں کے ساتھ منتظر تھے۔‘‘

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined