قومی خبریں

مسلمان بابری مسجد پر فیصلے کو ہار-جیت کے نظریہ سے نہ دیکھیں: ارشد مدنی

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمان اور برادران وطن سے اپیل کی کہ اس فیصلے کو ہار اور جیت کے نظریہ سے نہ دیکھیں اور ملک میں امن وامان اوربھائی چارہ کے ماحول کو باقی رکھیں

تصویر قومی آواز
تصویر قومی آواز 

نئی دہلی: بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ میں سپریم کورٹ کے ذریعہ دیے گئے فیصلہ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا سید ارشد مدنی نے مسلمان اور برادران وطن سے اپیل کی کہ اس فیصلے کو ہار اور جیت کے نظریہ سے نہ دیکھیں اور ملک میں امن وامان اوربھائی چارہ کے ماحول کو باقی رکھیں۔

Published: 09 Nov 2019, 6:30 PM IST

مولانا مدنی نے یہ بھی کہا کہ یہ فیصلہ ہماری توقعات کے مطابق نہیں ہے لیکن سپریم کورٹ اقتدار اعلیٰ ہے۔ انہوں نے یہ اپیل بھی کی کہ مسلمان مایوسی کا شکار نہ ہوں ، اللہ پر بھروسہ کریں اوراپنی مسجدوں کو آبادرکھیں۔

Published: 09 Nov 2019, 6:30 PM IST

انہوں نے آگے کہا کہ ملک کے آئین میں ہمیں جو اختیارات دیے ہیں ان کا استعمال کرتے ہوئے جمعیة علماءہند نے قانونی طور پر آخری حدتک انصاف کی لڑائی لڑی ہے۔اس کے لئے ملک کے ممتاز وکلاءکی خدمات حاصل کی گئیں،ثبوت وشواہد اکٹھا کئے گئے اور قدیم دستاویزات کے تراجم کرواکر عدالت میں پیش کئے گئے۔

Published: 09 Nov 2019, 6:30 PM IST

ہم نے اپنے دعوے کو مضبوط کرنے کے لئے ہم جو کچھ کرسکتے تھے وہ کیا اور ہم اسی بنیاد پرپر امید تھے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہوگامگر ایسا نہ ہوسکا۔

Published: 09 Nov 2019, 6:30 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 09 Nov 2019, 6:30 PM IST