سدارمیا، تصویر آئی اے این ایس
کرناٹک کابینہ نے ٹرانسپیرنسی اِن پبلک پروکیورمنٹ (کے ٹی پی پی) ایکٹ میں ترمیم کو منظوری دے دی ہے۔ ایجنسی کے مطابق اس قانون میں ترمیم کرکے ٹھیکے میں مسلمان ٹھیکہ داروں کو 4 فیصد ریزرویشن دیا جائے گا۔ جمعہ کو وزیر اعلیٰ سدارمیا کی صدارت میں ہوئی میٹنگ میں اس فیصلے پر مہر لگائی گئی۔ موجودہ اسمبلی اجلاس میں ہی اس ترمیمی بل کو پیش کیا جا سکتا ہے۔
Published: undefined
اس سے پہلے 7 مارچ کو بھی سدارمیا نے کہا تھا کہ سرکاری کام کاج کے 4 فیصد ٹھیکے مسلمانوں کے لیے محفوظ کیے جائیں گے۔ اس فیصلے کے تحت اب مسلم ٹھیکہ داروں کو سرکاری ٹنڈروں میں زیادہ مواقع حاصل ہوں گے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق یہ قدم ریاست میں اقلیتی طبقہ کو اقتصادی طور سے بااختیار بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔
Published: undefined
سدارمیا کابینہ کے اس فیصلے کو لے کر بی جے پی سخت ناراض ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے کرناٹک حکومت کے بجٹ کو ہی اورنگ زیب سے متاثر بتا دیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے ہیبل میں محکمہ زراعت کی 4٫24 ایکڑ زمین کو بین الاقوامی پشپ نیلامی بنگلورو (آئی ایف اے بی) کے لیے دو سال کے لیے بغیر کرایہ کی بنیاد پر دینے کی تجویز پر چرچا کی۔ جنوری میں آگ لگنے کے واقعہ کے بعد بنگلورو بایو اینوویشن سینٹر میں آلات کی تعمیرنو اور ری پلیسمنٹ کے لیے 96٫77 کروڑ روپے کی مالی امداد کو منظوری دینے پر بھی بات ہوئی۔
Published: undefined
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ میں کرناٹک پبلک سروس کمیشن (کے پی ایس سی) میں سدھار کے طریقوں پر بھی بحث ہوئی۔ انہوں نے بتایا کہ کے پی ایس سی میں سدھار کے لیے طریقہ سجھانے کے لیے ایک ماہرین کی کمیٹی تشکیل کرنے اور کے پی ایس سی اراکین کی تقرری کے لیے ایک سرچ کمیٹی تشکیل کرنے کا بھی فصیلہ کیا گیا۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined
تصویر: فیس بک صفحہ (شری اکال تخت)