قومی خبریں

شوہر کو قتل کرنے اور اس کی لاش کو ڈرم میں چھپانے کے الزام میں قید مسکان نے بیٹی کو جنم دیا

میرٹھ کے بدنام زمانہ نیلے ڈرم قتل کیس کی ملزمہ مسکان نے جیل میں رہتے ہوئے بیٹی کو جنم دیا۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ پیدائش اس کے متوفی شوہر سوربھ راجپوت کی سالگرہ پر ہوئی ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>

فائل تصویر آئی اے این ایس

 

اتر پردیش کے میرٹھ میں بدنام زمانہ نیلے ڈرم قتل کیس کی ملزمہ مسکان رستوگی ماں بن گئی ہیں۔ اتوار کی رات دیر گئےضلعی جیل انتظامیہ اسے میڈیکل کالج لے گئی۔ ڈاکٹروں نے پیر کو شام 7 بجے کے قریب نارمل ڈیلیوری کی۔

Published: undefined

ڈاکٹروں کے مطابق ماں اور نومولود دونوں محفوظ ہیں۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سوربھ راجپوت، جس شوہر کے قتل کے الزام میں مسکان جیل میں ہے، اس کی سالگرہ بھی 24 نومبر کو تھی جس دن مسکان نے بیٹی کو جنم دیا۔ مسکان کی پہلی بیٹی پیہو فی الحال سوربھ کے والدین کے ساتھ رہ رہی ہے۔ پولیس نے جب مسکان اور اس کے مبینہ عاشق ساحل کو گرفتار کیا تو وہ تقریباً ڈیڑھ ماہ کی حاملہ تھیں۔

Published: undefined

سوربھ کے بڑے بھائی راہل راجپوت نے بتایا کہ بچے کا ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اگر رپورٹ سے ثابت ہوتا ہے کہ بچہ میرے بھائی کا ہے تو ہم اسے گود لینے میں نہیں ہچکچائیں گے۔ اس واقعے سے خاندان ابھی تک ذہنی طور پر صدمے کا شکار ہے، لیکن نومولود کی ذمہ داری لینے کے لیے تیار ہے۔

Published: undefined

مسکان گزشتہ کئی ماہ سے سرخیوں میں ہیں۔ جیسے ہی اس کی ڈیلیوری کی خبر پھیلی، لوگوں کی بڑی تعداد میڈیکل کالج پہنچنا شروع ہوگئی، جو اس کی تصاویر اور ویڈیوز لینے کی کوشش کرنے لگے۔پولیس کے مطابق مسکان اور اس کے بوائے فرینڈ ساحل پر مسکان کے شوہر سوربھ راجپوت کے قتل کا الزام ہے۔ قتل کے بعد سوربھ کی لاش کو نیلے رنگ کے پلاسٹک کے ڈرم میں بھر کر چھپانے کی کوشش کی گئی۔ معاملہ سامنے آنے پر دونوں کو گرفتار کر لیا گیا، اور مسکان کے حمل کا پتہ چلا۔

Published: undefined