
لوٹ کی واردات، علامتی تصویر / آئی اے این ایس
قومی راجدھانی دہلی کے روہنی علاقے میں دہلی جل بورڈ (ڈی جے بی) کے اسسٹنٹ انجینئر سریش کمار راٹھی کے قتل کا معاملہ پولیس نے حل کر لیا ہے۔ اس سنسنی خیز معاملے میں ملزم بنٹی کو گرفتار کر کے لوٹے گئے زیورات اور نقدی برآمد کر لی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم نے گھر میں گھس کر لوٹ مار کرنے کے بعد قتل کی واردات انجام دی تھی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج اور تکنیکی تحقیقات کے ذریعہ پولیس معاملے کو حل کرنے میں کامیاب رہی۔
Published: undefined
تفصیل کے مطابق دہلی کے روہنی ضلع میں بیگم پور تھانہ علاقے میں دہلی جل بورڈ کے افسر کے قتل سے سنسنی پھیل گئی تھی۔ متوفی کی شناخت 59 سالہ سریش کمار راٹھی کے طور پر ہوئی تھی جو دہلی جل بورڈ میں اسسٹنٹ انجینئر کے عہدے پر تھے۔ انہیں 31 اکتوبر کی رات گھر میں گھس کر لوٹ مار کے دوران مزاحمت کرنے پر قتل کر دیا گیا تھا۔
Published: undefined
پولیس کے مطابق قتل کا مقدمہ درج ہونے کے بعد متعدد ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں۔ تفتیشی ٹیموں نے جائے وقوعہ کے ارد گرد سی سی ٹی وی فوٹیج کا باریک بینی سے جائزہ لیا، مقامی باشندوں سے پوچھ گچھ کرنے کے ساتھ ساتھ تکنیکی نگرانی کا استعمال کیا۔ مسلسل کوششوں کے بعد پولیس کو یہ کامیابی ملی اور بنٹی ولد دیوان سنگھ کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی عمر44 سال ہے اور وہ امن وہار کے لکھی رام پارک علاقے کا رہنے والا ہے۔
Published: undefined
دوران تفتیش ملزم نے قتل کا اعتراف کر لیا ہے ۔ تفتیش میں معلوم ہوا ہے کہ ملزم چند روز قبل ہی مقتول کے ساتھ رابطے میں آیا تھا اور اس نے لوٹ کا منصوبہ بنایا تھا۔ ملزم بنٹی واقعہ کی رات راٹھی کو قتل کرکے گھر سے زیورات اور نقدی لے کر فرار ہو گیا۔
Published: undefined
پولیس نے تمام لوٹے گئے سبھی زیورات اور نقدی برآمد کر لی ہے۔ اس کے علاوہ واردات میں استعمال کئے گئے دو موبائل فون اور ایک اسکوٹی بھی پولیس نے قبضے میں لے لی ہے۔ اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم پہلے بھی 3 معاملے میں ملوث رہا ہے اور اس کا مجرمانہ ریکارڈ بھی ہے۔ فی الحال معاملہ ابھی زیر تفتیش ہے اور پولیس مزید کارروائی کررہی ہے۔
Published: undefined