قومی خبریں

بہار: میونسپل الیکشن اکتوبر کے دوسرے عشرے میں کرائے جانے کا امکان

ریاستی انتخابی کمیشن دسہرا کے بعد اور دیوالی کے پہلے دو مراحل میں میونسپل الیکشن کرائے جانے کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہے، کہا جا رہا ہے کہ یہ تیاری آخری مراحل میں ہے۔

ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس
ای وی ایم، علامتی تصویر آئی اے این ایس 

بہار میں میونسپل الیکشن دو مراحل میں دسہرا اور دیوالی کے درمیان کرائے جا سکتے ہیں۔ میونسپل الیکشن کے پیش نظر 10 اور 20 اکتوبر کی تاریخ ووٹنگ کے لیے طے ہو سکتی ہے۔ ریاستی انتخابی کمیشن دسہرا کے بعد اور دیوالی کے پہلے دو مراحل میں میونسپل انتخاب مکمل کرائے جانے کو لے کر تیاریوں میں مصروف ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تیاری بھی آخری مرحلہ میں ہے۔

Published: undefined

بتایا جاتا ہے کہ ریاستی انتخابی کمیشن نے سبھی اضلاع کو ہدایت دی ہے کہ پہلے مرحلہ کی ووٹنگ کے لیے 8 اکتوبر تک بیلٹ یونٹ میں بیلٹ پیپر لگا کر تیار کر لیں۔ ساتھ ہی دوسرے مرحلہ میں استعمال کیے جانے والے ای وی ایم میں 18 اکتوبر تک بیلٹ یونٹ ’بیلٹ پیپر‘ کے ساتھ تیار کرنے کو کہا گیا ہے۔ واضح رہے کہ 5 اکتوبر کو وجیہ دشمی ہے، جب کہ 24 اکتوبر کو دیوالی کا تہوار ہے۔

Published: undefined

الیکشن کمیشن نے یہ بھی ہدایت دی ہے کہ اہم اشخاص کے نام نہیں چھوٹے ہونے سے متعلق رجسٹریشن افسر سے سرٹیفکیٹ حاصل کر کمیشن کو بھیجی جائے۔ 30 اگست سے 5 ستمبر تک ضلعوں کو ترمیم شدہ ووٹر لسٹ کی اشاعت کرانی ہوگی۔ کمیشن نے کمیونکیشن پلان تیار کرنے کے لیے 5 ستمبر تک تاریخ مقرر کی ہے، جب کہ ضلع سطح پر انتخاب کرانے والے افسران اور بوتھوں کے نزدیک رہنے والے ووٹرس کا نام، موبائل نمبر کا کام 7 ستمبر سے 20 ستمبر تک مکمل کر لیا جائے۔

Published: undefined

ریاستی الیکشن کمیشن نے سبھی ضلعوں سے سیکورٹی فورسز کی دستیابی کی رپورٹ جمعرات تک دستیاب کرانے کی ہدایت دی تھی۔ ریاستی انتخابی کمیشن ریاست کی 224 مگر پالیکاؤں کے 4874 وارڈوں کی ووٹنگ کرانے کی تیاری میں ہے۔ اس کے لیے 14043 بوتھوں کا قیام کیا گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined