
ویڈیو گریب
مہاراشٹر کے بھیونڈی واقع ایک لوم فیکٹری میں سلنڈر پھٹنے سے بھیانک آگ لگ گئی جس میں آگ بجھانے کی کوشش کے دوران فائر فائٹر زخمی ہوگیا۔ یہ واردات بدھ کے روزعلی الصبح مہاراشٹر کے بھیونڈی شہر کے قریب کھونی گاؤں کے سدھارتھ نگرعلاقے میں ہوئی جہاں اچانک آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے خوفناک شکل اختیار کرلی۔ آگ کی زد میں آکر پوری لوم فیکٹری جل کر خاک ہوگئی جب کہ قریب ہی واقع 3 دیگر لوم فیکٹریاں بھی تباہ ہوگئیں۔ عینی شاہدین کے مطابق فیکٹری میں رکھے لوم، مشینری اور کپڑے کا بڑا ذخیرہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا۔
Published: undefined
آگ بجھانے کی کوشش کے دوران فیکٹری میں رکھا بڑا سلنڈر اچانک پھٹ گیا جس سے جائے وقوعہ پر افراتفری مچ گئی۔ اس سلنڈر دھماکے میں فائر فائٹر کانتی لال گجر زخمی ہو گئے۔ انہیں فوری طور پر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا، جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور جنگی بنیادوں پر آگ پر قابو پانے کی کوششیں شروع کردی گئیں۔ دھماکے کی وجہ سے آگ بجھانے کا کام کچھ دیر کے لیے مشکل ہوگیا تھا حالانکہ فائر بریگیڈ اہلکاروں نے تقریباً 2 گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
Published: undefined
جائے وقوعہ پر موجود مقامی لوگوں نے بتایا کہ انہوں نے صبح تقریباً 5:30 بجے اچانک آگ کے شعلے بلند ہوتے دیکھے۔ آئی اے این ایس کو دیئے بیان میں ایک مقامی رہائشی نے بتایا کہ کھڑکی کھولتے ہی آگ دکھائی دی جس کے بعد سبھی نیچے کی طرف بھاگے۔ ابتدائی طور پرایمبولینس جائے وقوعہ پرنہیں پہنچی اور تقریباً 20 سے 25 منٹ بعد ایمبولینس پہنچی۔
Published: undefined
لوگوں نے بتایا کہ پہلا دھماکہ صبح 5 بج کر 15 منٹ پر ہوا، جب کہ صبح 6 بجے کے قریب دو اور زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس وقت کوئی بڑا حادثہ بھی ہو سکتا تھا۔ فی الحال آگ لگنے کی اصل وجہ زیر تفتیش ہے اورانتظامیہ نے حفاظتی معیارات پر نظرثانی کا عندیہ دیا ہے۔ شروعاتی اطلاعات کے مطابق اس بھیانک آتشزدگی کے سبب کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے حالانکہ مالی طور سے کافی نقصان ہوا ہے۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined