اپریل والی گرمی سے فروری کے چھوٹے پسینے! درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی سیلسیس تک پہنچنے کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 فروری کو ہلکی بارش متوقع ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں ایک بار پھر تبدیلی آسکتی ہے۔ فی الوقت راجدھانی دہلی کا اے کیو آئی 164 ریکارڈ کیا گیا، جو بدستور خراب زمرے میں ہے۔

<div class="paragraphs"><p>فائل تصویر آئی اے این ایس</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

دہلی- این سی آر میں فروری کے دوسرے ہفتے میں ہی اپریل جیسی گرمی محوس کی جارہی ہے۔ لوگوں نے کمبل اور گرم کپڑے اب آئندہ سردی رکھنے شروع کردیئے ہیں۔ وہیں آج (14 فروری) کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 29 ڈگری سیلسیس تک پہنچ سکتا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 17 اور 18 فروری کو ہلکی بارش متوقع ہے جس کے بعد درجہ حرارت میں ایک بار پھر تبدیلی آسکتی ہے۔ فی الوقت راجدھانی دہلی کا اے کیو آئی 164 ریکارڈ کیا گیا، جو بدستور خراب زمرے میں ہے۔

دہلی- این سی آر میں آہستہ آہستہ موسم کا مزاج بدلتا نظر آ رہا ہے۔ حالیہ دنوں میں جہاں شدید سردی اور کہرے نے لوگوں کو پریشان کر رکھا ہے وہیں موسم کا رُخ بدلتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ صبح کے وقت ہلکا کہرا رہ سکتا ہے لیکن دن کے وقت آسمان صاف رہے اور تیز دھوپ محسوس ہوگی۔اس طرح اگلے 24 گھنٹوں میں درجہ حرارت میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں آئے گی، البتہ اس کے بعد بتدریج اضافے کے اشارے مل رہے ہیں۔


گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت میں 1-2 ڈگری سیلسیس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ہے۔ کم سے کم درجہ حرارت 10-12 ڈگری سیلسیس اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 24-27 ڈگری سیلسیس کے درمیان رہا۔ اس دوران کہیں بھی بارش نہیں ہوئی اور مغرب سے تقریباً 15 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں۔ محکمہ موسمیات نے اپنی پیش گوئی میں کہا ہے کہ14  فروری کو آسمان صاف رہے گا۔ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26-28 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 10-12 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دوپہر کے وقت شمال مغربی ہوائیں چل سکتی ہیں، جس سے موسم ہلکا خوشگوار ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ 15 فروری تک آسمان صاف رہے گا، 16 فروری کو جزوی طور پر ابر آلود جبکہ 17 اور 18 فروری کوعام طور پر بادل رہنے اورہلکی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ 19 فروری کو دوبارہ موسم صاف ہونے اور کم سے کم درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری تک اضافے کا امکان ہے۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔