بھروچ: دوا ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے 2 مزدور کی موت، 20 دیگر زخمی، پولیس تحقیقات شروع

ضلع کلکٹر کا کہنا ہے کہ ’’دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ فیکٹری کی پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ زیادہ تر مزدور کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب رہے، لیکن 2 اندر ہی پھنس گئے اور ان کی موت ہو گئی۔‘‘

<div class="paragraphs"><p>ویڈیو گریب</p></div>
i
user

قومی آواز بیورو

گجرات کے ضلع بھروچ میں ایک دوا ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے اور اس کے بعد آگ لگنے کے سبب 2 مزدوروں کی موت ہو گئی ہے۔ اس حادثہ میں تقریباً 20 لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ اس حادثہ کے حوالے سے ایک افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ سائکھا جی آئی ڈی سی علاقے میں واقع ایک فیکٹری میں صبح تقریباً 2.30 بجے پیش آیا۔ بھروچ ضلع کلکٹر گورانگ مکوانا نے کہا کہ ’’فیکٹری کے اندر ایک طاقتور بوائلر پھٹنے کے وجہ سے یہ آگ لگ گئی۔ بعد میں سخت مشقت کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔‘‘

گورانگ مکوانا کا کہنا ہے کہ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ فیکٹری کی پوری عمارت منہدم ہو گئی۔ زیادہ تر مزدور کسی طرح بچ نکلنے میں کامیاب رہے، لیکن 2 اندر ہی پھنس گئے اور ان کی موت ہو گئی۔ آگ بجھانے کے بعد لاش کو ملبے سے برآمد کیا گیا۔ اس واقعہ میں تقریباً 20 مزدور معمولی طور پر زخمی ہوئے ہیں۔


ضلع کلکٹر گورانگ مکوانا نے بتایا کہ فائر ڈپارٹمنٹ، پولیس اور فارنسک ماہرین کی ٹیمیں جائے وقوعہ کی مکمل تحقیقات کر رہی ہیں۔ کیونکہ کچھ مزدوروں نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ کے بعد ایک شخص لاپتہ ہو گیا ہے اور ممکن ہے کہ وہ عمارت کے اندر پھنس گیا ہو۔ ضلع کلکٹر کے مطابق ڈائریکٹر آف انڈسٹریل سیفٹی اینڈ ہیلتھ (ڈی آئی ایس ایچ) کے افسران بھی واقعہ کی تحقیقات کے لیے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ہیں۔ ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ وہ جانچ کر رہے ہیں کہ فیکٹری کے پاس تمام ضروری لائسنس اور اجازت نامہ موجود تھیں یا نہیں۔

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔