قومی خبریں

ممبئی: عیدالاضحیٰ کے موقع پر پولیس اور شہریوں کے درمیان خیرسگالی میٹنگ

پولیس کمشنر پھنسلکر نے ممبئی پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس وفد میں مولانا محمود دریابادی، فرید شیخ، عبدالحسیب بھاٹکر مولانا انیس اشرفی، عمران اعظمی، سرفراز آرز وغیرہ موجود تھے۔

مہاراشٹر پولیس، علامتی تصویر
مہاراشٹر پولیس، علامتی تصویر 

ممبئی: گزشتہ دوسال وبائی بیماری کورونا یعنی کووڈ- 19 کے سبب سے عائد پابندیوں کے خاتمہ کے بعد امسال تہواروں کے موقع پر چھوٹ دے دی گئی ہے اور عیدالاضحیٰ پر بھی کئی اہم فیصلے کیے گئے ہیں، دیونار سلاٹر ہاوس میں بھی قربانی کے مویشیوں کی خریدوفروخت کے لیے اجازت دے دی گئی ہے۔ عید قرباں میں بہتر نظم ونسق کے لئے شیرکے پولیس اسٹیشنوں میں امن کمیٹیوں اور شہریوں کی میٹنگ کی جا رہی ہیں۔

Published: undefined

اس سلسلہ میں پولیس کمشنر سے عیدالاضحیٰ پر بہتر انتظامات کے لئے شہری تنظیموں نے نئے پولیس کمشنر وویک پھنسلکر سے ملاقات کی اور ان سے مطالبہ کیا کہ کے پولیس کی جانب سے جو تعاون ہوتا ہے، اس کو برقرار رکھا جاۓ، گاڑیوں کی آمد رفت میں اگر کچھ شر پسند رخنہ ڈالیں جیسا کہ کبھی کبھی ہوتا ہے تو ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جاۓ۔

Published: undefined

پولیس کمشنر پھنسلکر نے ممبئی پولیس کی طرف سے مکمل تعاون کا یقین دلایا اس وفد میں مولانا محمود دریابادی، فرید شیخ، عبدالحسیب بھاٹکر مولانا انیس اشرفی، عمران اعظمی، سرفراز آرز وغیرہ موجود تھے۔ جنوب وسطی ممبئی کے ملی جلی والے حساس علاقے انٹاپ ہل اور وڈالا میں بھی خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں، یہاں انٹاپ ہل میں سنئیر انسپکٹر ناصر پاشا کلکرنی نے شہریوں کی ایک میٹنگ کی اور ہر طرح انتظامات اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ میٹنگ میں مقامی مساجد اور مزارات کے ذمہ داران اور ائمہ موجود تھے، امام مسیح الدین، محسن شیخ، رمضان احمد، حنیف شیخ، جاوید جمال الدین، جبکہ سنئیر انسپکٹر ناصر پاشا کلکرنی، انپسکٹر پوار، سنجے جی اور دیگر افراد موجود تھے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ پولیس اور میونسپل کارپوریشن کی ہدایات پر تینوں دن عمل کیا جائے گا، کھلی جگہ میں قربانی نہ کی جائے بلکہ قربانی کے مقام کو کور کیا جائے، گندگی سے بچا جائے اور فضلات کو کوڑے دان میں پھینکا جائے تاکہ سرعام کچھ نظر نہ آئے، نہ ہی خون بہایا جائے اور نہ ہی فضلات پھینکے جائیں۔ آلائش ڈالنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کی جانب سے ہدایت پر عمل کریں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ دیونار سے بڑے جانور کا گوشت لانے کے دوران بھی ہرطرح کی احتیاط برتی جاۓ ۔اس کے علاوہ کسی بھی ایسی حرکت یاعمل سے بچا جاۓ جس سے کسی کی دل آزاری نہ ہو اور شکایت کا موقع نہ دیا جائے۔ جامع مسجد ٹرسٹ کے چیف ٹرسٹی شعیب خطیب نے کہا کہ عید قرباں کے دوران ہرممکن احتیاط برتی جاتی ہے اور جو بھی ہدایات دی جاتی ہیں ان پرعمل کیا جاتا ہے۔ ہماری جانب سے بھی یہ کوشش کی جانا چاہیے کہ جو ہدایات پولیس اور بی ایم سی نے دیں ہیں ان پر عمل کیا جائے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined