قومی خبریں

بی جے پی کو کانگریس کا پیغام، ’نفرت سے نہیں، پیار سے جیتیں گے‘

پی ایم مودی کو گلے لگانے پر جہاں لوگ راہل گاندھی کی تعریف کر رہے ہیں، وہیں مودی اور اس کے رہنماؤں کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی، پی ایم مودی سمیت بی جے پی رہنما مسلسل راہل گاندھی پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پارلیمنٹ میں 20 جولائی کو تحریک عدم اعتماد پر بحث کے دوران کانگریس صدر راہل گاندھی کی طرف سے پی ایم مودی کو گلے لگانے پر جہاں بی جے پی مسلسل کانگریس کو نشانہ بنا رہی ہے، وہیں کانگریس نے یہ صاف کر دیا ہے کہ وہ بی جے پی کی نفرت بھری سیاست کو پیار سے جیتیں گے، راہل گاندھی کے بعد ممبئی کانگریس نے یہ پیغام دیا ہے۔ممبئی شہر میں کانگریس کی طرف سے پوسٹر لگائے گئے ہیں، جس میں راہل گاندھی پارلیمنٹ میں پی ایم مودی کو گلے لگاتے ہوئے دکھائی دے رہیں، پوسٹر میں لکھا ہے، ’نفرت سے نہیں، پیار سے جیتیں گے‘۔

Published: undefined

پارلیمنٹ میں پی ایم مودی کو گلے لگانے پر جہاں لوگوں کی طرف سے راہل گاندھی کی تعریف کی جا رہی ہے، وہیں مودی، بی جے پی اور اس کے لیڈروں کو یہ بات ہضم نہیں ہوئی ہے، پی ایم مودی سمیت ان کی پارٹی کے رہنما مسلسل راہل گاندھی پر نشانہ سادھ رہے ہیں۔ گلے لگانے کے بعد راہل گاندھی کی پیٹھ تھپتھپانے والے پی ایم مودی نے بھی ہفتہ کو اتر پردیش کے شاہ جہاں پور میں ’کسان ریلی‘ سے خطاب کرتے ہوئے نشانہ لگایا تھا، انہوں نے کہا تھا کہ جب راہل گاندھی تحریک عدم اعتماد لانے کی وجہ نہیں بتا پائے تو وہ میرے گلے پڑ گئے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined