قومی خبریں

تین ماہ قبل میدانتا میں ہی ملائم کی دوسری بیوی کا ہوا تھا انتقال

ملائم سنگھ یادو کی سیاسی زندگی کے علاوہ ذاتی زندگی بھی اتار چڑھاؤ سے بھری رہی۔ انہوں نے  زندگی میں دو بار شادی کی اور دوسری بیوی کا انتقال بھی میدانتا اسپتال میں ہی ہوا تھا۔

سادھنا گپتا، تصویر آئی اے این ایس
سادھنا گپتا، تصویر آئی اے این ایس 

سماج وادی پارٹی کے بانی ملائم سنگھ یادو اب اس دنیا میں نہیں رہے۔ نیتا جی نے گروگرام کے میدانتا اسپتال میں آج صبح 8.15 بجے آخری سانس لی۔ خاص بات یہ ہے کہ میدانتا اسپتال میں تقریباً تین ماہ قبل ان کی دوسری بیوی سادھنا گپتا نے بھی آخری سانس لی تھی۔ سادھنا گپتا بی جے پی لیڈر اپرنا یادو اور پرتیک یادو کی ماں تھیں۔

Published: undefined

بات سال 2003 کی ہے، جب ملائم سنگھ کی پہلی بیوی اور اکھلیش یادو کی والدہ مالتی دیوی کا انتقال ہو گیا تھا۔ مالتی دیوی کی موت کے کچھ دن بعد ایس پی بانی نے دوسری شادی کر لی۔ ملائم سنگھ یادو نے سادھنا گپتا کو اپنی دوسری بیوی کا درجہ دیا۔ واضح رہے سادھنا ملائم سنگھ یادو سے 20 سال چھوٹی تھیں۔

Published: undefined

سادھنا گپتا اٹاوہ کی تحصیل بیدھونا کی رہنے والی تھیں۔ خاص بات یہ ہے کہ نہ صرف ملائم سنگھ یادو نے دوسری شادی کی بلکہ سادھنا گپتا کی بھی یہ دوسریی شادی تھی۔ 4 جولائی 1986 کو سادھنا گپتا نے فرخ آباد کے چندر پرکاش گپتا سے شادی کی تھی۔ یہ جوڑا والدین بنا اور انہوں نے ایک بیٹے کو جنم دیا۔ بیٹے کا نام پرتیک رکھا گیا۔ تاہم، سادھنا اور چندر پرکاش دو سال کے بعد الگ ہو گئے اور اس کے بعد ہی سادھنا نیتا جی کے رابطے میں آئیں۔

Published: undefined

کہا جاتا ہے کہ اس وقت کے وزیر اعلیٰ ملائم سنگھ یادو کی والدہ مورتی دیوی کافی بیمار رہتی تھیں۔ اس دوران سادھنا لکھنؤ کے ایک نرسنگ ہوم میں تربیت لے رہی تھیں، انہون نے سیفئی میڈیکل کالج میں مورتی دیوی کا بہت خیال رکھا۔ اس دوران ملائم سنگھ یادو سادھنا گپتا سے بہت متاثر ہوئے تھے۔ سال 2003 میں ملائم کی پہلی بیوی مالتی دیوی کا انتقال ہوگیا اور اسی سال 23 مئی کو نیتا جی نے سادھنا کو دوسری بیوی کا دے درجہ دیا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز