قومی خبریں

ملائم سنگھ یادو نہیں رہے، 82 سال کی عمر میں لی آخری سانس

ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر اب نہیں رہے۔

 ملائم سنگھ یادوِ تصویر آئی اے این ایس
ملائم سنگھ یادوِ تصویر آئی اے این ایس 

اتر پردیش کے سابق وزیر اعلیٰ اور سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کا انتقال ہو گیا ہے۔ انہوں نے آج 10 اکتوبر صبح 8:16 بجے گروگرام کے میڈانتا اسپتال میں 82 سال کی عمر میں آخری سانس لی۔ ملائم سنگھ کی موت کے بعد سماج وادی خاندان میں غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔ ملائم سنگھ یادو کے انتقال کی خبر دیتے ہوئے ایس پی کے قومی صدر اکھلیش یادو نے کہا کہ میرے قابل احترام والد اور سب کے لیڈر اب نہیں رہے۔

Published: undefined

55 سال سے زیادہ سیاست میں سرگرم رہنے والے ملائم سنگھ یادو 22 نومبر 1939 کو اٹاوہ ضلع کے سیفئی میں پیدا ہوئے۔ وہ 1967 میں یوپی کے جسونت نگر سے ایم ایل اے منتخب ہونے کے بعد پہلی بار اسمبلی پہنچے اور پھر انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر میں کبھی پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا۔ وہ آٹھ بار ایم ایل اے منتخب ہوئے تو وہیں سات بار لوک سبھا ممبر بنے۔

Published: undefined

1977 میں وہ جنتا پارٹی سے پہلی بار یوپی کے وزیر بنے، جب کہ 1989 میں وہ پہلی بار یوپی کے سی ایم بنے۔ اس کے بعد 1993 اور پھر 2003 میں دوسری اور تیسری مرتبہ وزیراعلیٰ کے عہدے پر فائز ہوئے۔ ملائم سنگھ یادو نے 1992 میں سماج وادی پارٹی کی بنیاد رکھی اور 1993 میں بی ایس پی کے ساتھ مل کر حکومت بنائی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • سیبی کی کارروائی ایک بار پھر اڈانی گروپ، بی جے پی اور ان کے حامیوں کے جھوٹے دعووں پر مہر: کانگریس

  • ,
  • ’لگتا ہے وزیر اعظم ایمس کا جائزہ لینے آ رہے ہیں‘، پی ایم مودی کے دربھنگہ دورہ پر تیجسوی یادو کا طنز