قومی خبریں

گوتم اڈانی کو پیچھے چھوڑ کر مکیش امبانی ہندوستان کے امیر ترین شخص بن گئے

گوتم اڈانی اب دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 10 ویں نمبر پر ہیں جبکہ امبانی 9 ویں نمبر پر ہیں۔ اڈانی کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

<div class="paragraphs"><p>مکیش امبانی اور گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس</p></div>

مکیش امبانی اور گوتم اڈانی، تصویر آئی اے این ایس

 

ریلائنس کمپنی کے مالک مکیش امبانی ایک بار پھر ملک کے امیر ترین شخص بن گئے ہیں۔ انہوں  نے اڈانی گروپ کے مالک گوتم اڈانی کو سب سے زیادہ خالص مالیت کے معاملے میں پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ فوربس نے یہ اطلاع دی ہے۔ گوتم اڈانی کے حصص میں گراوٹ کی وجہ سے ان کی مجموعی مالیت بڑھ کر 83.9 بلین ڈالر ہو گئی ہے۔

Published: undefined

دوسری طرف ریلائنس کے مالک مکیش امبانی کی کل مالیت اب 84.3 بلین ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ فوربس کے مطابق، اڈانی اب دنیا کے امیر ترین لوگوں کی فہرست میں 10ویں نمبر پر ہیں، جب کہ امبانی 9ویں نمبر پر ہیں۔ رپورٹس کے مطابق اڈانی کو گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔

Published: undefined

اس وقت برنارڈ ارنالٹ ٹاپ 10 امیروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر ہیں۔ ان کی مجموعی مالیت 214 بلین ڈالر ہے۔ دوسرے نمبر پر ایلون مسک ہیں جن کی کل مالیت 178.3 بلین ڈالر ہے۔ اس کے بعد جیف بیزوس 126.3 بلین ڈالر کے اثاثوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

لیری ایلیسن 111.9 بلین ڈالر کے ساتھ چوتھے نمبر پر، وارن بفے 108.5 بلین ڈالر کے ساتھ پانچویں اور بل گیٹس 104.5 بلین ڈالر کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں۔ کارلوس سلم ہیلو 91.7 بلین ڈالر کی دولت کے ساتھ امیروں کی فہرست میں ساتویں نمبر پر ہیں۔ لیری پیج 85.8 بلین ڈالر کے ساتھ آٹھویں نمبر پر اور مکیش امبانی 9ویں اور گوتم اڈانی 10ویں نمبر پر ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined