قومی خبریں

مرکز کے کہنے پر گرائی گئی کمل ناتھ حکومت! وزیر اعلیٰ شیوراج کا مبینہ آڈیو وائرل

ایک وائرل ویڈیو کے مطابق ایم پی میں کمل ناتھ حکومت بی جے پی کے مرکزی لیڈروں کے کہنے پر گرائی گئی تھی۔ یہ بات مبینہ طور پر ریاست کے موجودہ وزیر اعلیٰ شیوراج چوہان کے ایک آڈیو کلپ میں کہی گئی ہے۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے مدھیہ پردیش کی کمل ناتھ حکومت بی جے پی کے مرکزی لیڈران کے کہنے پر گرائی گئی تھی۔ ایسا ہم نہیں کہہ رہے ہیں بلکہ ریاست کے موجودہ وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو ایک آڈیو کلپ میں مبینہ طور پر کہتے ہوئے سنا گیا ہے۔ حالانکہ اس آڈیو کلپ کی تصدیق نہیں ہوئی ہے اور نہ ہی قومی آواز اس کی تصدیق کرتا ہے۔

Published: undefined

میڈیا میں چل رہی خبروں کے مطابق اس آڈیو کلپ میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کو مبینہ طور پر یہ کہتے ہوئے سنا گیا ہے کہ "مرکزی قیادت نے طے کیا کہ حکومت گرنی چاہیے، نہیں تو یہ سب کچھ برباد کر دے گی۔ مجھے بتاؤ کہ کیا جیوترادتیہ سندھیا اور تلسی بھائی کے بغیر حکومت گر سکتی تھی؟ کوئی طریقہ نہیں تھا۔"

Published: undefined

اس مبینہ آڈیو کلپ کے وائرل ہونے پر کانگریس نے بی جے پی پر زوردار حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے ترجمان نریندر سلوجا نے کہا کہ بی جے پی شروع سے ہی کانگریس کے الزامات کو مسترد کرتی رہی جب کہ سبھی نے دیکھا کہ جو اراکین اسمبلی بنگلورو میں یرغمال بنائے گئے، ان کے ساتھ بی جے پی لیڈر بھی موجود تھے۔ ان کی تصویریں بھی سامنے آئیں لیکن کل تو ریاست کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے خود اندور کے ریسیڈنسی کوٹھی میں سانویر کے کارکنان کی ایک میٹنگ میں برسرعام اس بات کا اعتراف کر کانگریس کے ان الزامات پر مہر لگا دی۔

Published: undefined

کانگریس لیڈر نے کہا کہ اب تصدیق ہو گئی ہے کہ بی جے پی کی مرکزی قیادت بھی اس سازش کا حصہ تھی۔ نریندر سلوجا نے کہا کہ قصداً کانگریس حکومت کو گرایا گیا۔ کمل ناتھ حکومت گرانے میں سندھیا کی اس لیے مدد لی گئی کیونکہ ان کے بغیر حکومت نہیں گر سکتی تھی۔ کانگریس میں کوئی نااتفاقی نہیں تھی، حکومت کے پاس مکمل اکثریت تھی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined