
فائل تصویر آئی اے این ایس
مہنگائی کے محاذ پر عام آدمی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ مدر ڈیری نے دودھ کی قیمت میں اضافہ کر دیاہے۔ اب صارفین کو موجودہ شرح سے 2 روپے فی لیٹر اضافی ادا کرنا ہوں گے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج (بدھ) سے ہو گا۔ نئی قیمتیں دہلی-این سی آر سمیت ملک بھر کی تمام ریاستوں کے لیے لاگو ہوں گی۔ مدر ڈیری دہلی-این سی آر میں روزانہ تقریباً 35 لاکھ لیٹر دودھ فروخت کرتی ہے۔
Published: undefined
کمپنی کا کہنا ہے کہ قیمتیں اس لیے بڑھی ہیں کیونکہ کسانوں سے دودھ کی خریداری کی قیمت میں 4 سے 5 روپے اضافہ ہوا ہے۔ اس کی بڑی وجہ ملک بھر میں گرمیوں کا موسم جلد شروع ہونا اور کئی ریاستوں میں جاری ہیٹ ویو ہے جس کی وجہ سے جانوروں کے دودھ کی پیداوار میں کمی آئی ہے۔
Published: undefined
ڈبل ٹونڈ دودھ کی قیمت 49 روپے سے بڑھ کر 51 روپے فی لیٹر اور گائے کے دودھ کی قیمت 57 روپے سے بڑھ کر 59 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ بغیر پیک شدہ ٹونڈ دودھ کی قیمت 54 روپے سے بڑھ کر 56 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ ٹونڈ دودھ (پاؤچ) کی قیمت 56 روپے سے بڑھ کر 57 روپے فی لیٹر ہو گئی۔ فل کریم دودھ (پاؤچ) کی قیمت 68 روپے سے بڑھ کر 69 روپے فی لیٹر ہو گئی۔
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined