قومی خبریں

ملک میں کورونا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز، 1114 اموات

ہندوستان میں 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں، جبکہ 78 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں

کورونا وائرس کے 97 ہزار سے زیادہ نئے کیسز
کورونا وائرس کے 97 ہزار سے زیادہ نئے کیسز 

نئی دہلی: ملک میں کورونا وائرس کی بے قابو صورت حال کے درمیان گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران جان لیوا وبا کے 94 ہزار سے زائد نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں اور 1114 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں ، جبکہ 78 ہزار سے زائد کورونا مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

مرکزی وزارت صحت کی جانب سے اتوار کو جاری تازہ ترین اعداد کو شمارکے مطابق گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران 94،372 نئے کیسز رپورٹ ہو نے کے بعد متاثرین کی مجموعی تعداد 47،54،357 تک پہنچ گئی اور اسی عرصے میں اموات کی تعداد 1،114 سے بڑھ کر 78،586 ہوگئی۔ کرونا وائرس سے شفایابی حاصل کرنے والوں کی تعداد 78،399 سے بڑھ کر 37،02،596 ہوگئی۔

Published: 13 Sep 2020, 11:43 AM IST

شفایاب ہونے والوں کے مقابلہ میں کیسز کے زیادہ مریض ہونے سے یہ 14،859 سے بڑھ کر 9،73،175 ہوگئے ہیں۔ ملک کی صرف 11 ریاستوں اورمرکزکے زیر کنٹرول علاقوں میں ہی فعال کیسز کم ہوئے ہیں ، جن میں سب سے زیادہ تامل ناڈو میں 808 اور بہار میں 794 مریض کم ہوئے ہیں۔ ملک میں ایکٹیو کیسز کی شرح 20.47 فیصد،شفایابی کی شرح 77.88 فیصد جبکہ اموات کی شرح 1.65 فیصد ہے۔

Published: 13 Sep 2020, 11:43 AM IST

خطہ مراٹھواڑہ میں کورونا کے مزید 1608 نئے کیسز

اورنگ آباد: مہاراشٹر کے خطہ مراٹھواڑہ سے آٹھ اضلاع میں ایک دن میں جان لیوا اور مہلک ترین کورونا وائرس کے مزید 1608 کیسز کی رپورٹ ملی ہے۔ اسی عرصہ کے دوران یہاں کورونا سے 40 کورونا مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔

آٹھ اضلاع میں سے اورنگ آباد سب سے زیادہ متاثر رہاجہاں 11 افراد کی موت ہوئی ہے اور کورونا سے 349 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ ضلع ناندیڑ میں آٹھ اموات اور 384 کیسز، ضلع لاتور میں چھ اموات اور 325 کیسز، ضلع عثمان آباد میں چھ اموات اور235 کیسز ، ضلع جالنہ میں تین اموات اور 177 کیسز ، ضلع بیڈ میں تین اموات اور 102 کیسز ، ضلع پربھنی میں تین اموات اور36کیسزاورضلع ہنگولی میں 80 نئے کیسزرپورٹ ہوئے ہیں۔

Published: 13 Sep 2020, 11:43 AM IST

اندور میں کورونا کے 351 نئے معاملے،5011 فعال معاملے

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع میں کورونا وائرس ’کوویڈ-19‘کے 351 نئے معاملے آنے کے بعد فعال معاملے کی تعداد بڑھکر 5011 تک جا پہنچی ہے۔سات مریضوں کی موت کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 458 ہوگئی ہے۔

چیف میڈیکل اور ہیلتھ افسر (سی ایم ایچ او ) نے بلیٹن جاری کر کے بتایا کہ ہفتے کو جانچے گئے 3135 نمونوں میں سے 351 کورونا متاثر ملے۔ اس طرح اب تک کل 16782 مریض متاثر مل چکے ہیں۔ وہیں ہفتے کو تین خواتین سمیت سات کی موت درج ہونے کے بعد ہلاک شدگان کی تعداد 458 تک جا پہنچی ہے۔

دوسری سمت راحت کی خبر ہے کہ ہفتے کو 109 مریضوں کو ٹھیک ہونے پر چھٹی دئے جانے کے بعد اب تک کل 5011 مریض ٹھیک ہوکر گھر لوٹ چکے ہیں۔ ادارہ جاتی قرنطینہ مراکز سے بھی اب تک 6290 مشتبہ کو ٹھیک ہونے پر چھوڑا جا چکا ہے۔

Published: 13 Sep 2020, 11:43 AM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 13 Sep 2020, 11:43 AM IST