قومی خبریں

ملک میں کورونا کے ساڑھے سولہ ہزار سے زائد نئے کیسز اور 120 ہلاکتیں

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں

کورونا وائرس / آئی اے این ایس
کورونا وائرس / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دورا ن کورونا وائرس کے نئے کیسز کے مقابلہ میں شفایاب مریضوں کی تعداد چار ہزار سے کم رہنے سے ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1.55 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں اوریہ شرح بڑھ کر 1.41 فیصد ہو گئی ہے۔ دریں اثنا ملک میں اب تک ایک کروڑ 34 لاکھ 72 ہزار 643 افراد کو اینٹی کورونا ویکسین دی جاچکی ہے۔

جمعہ کی صبح مرکزی وزارت صحت کی جانب سے جاری تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا وائرس کے 16،577 نئے کیسز رپورٹ ہوئے اور 12،179 مریض صحت مند ہوئے جس سے ایکٹیو کیسز میں 4،278 عدد کا اضافہ ہوا۔ ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 10 لاکھ 63 ہزار 491 اور شفایاب مریضوں کی تعداد ایک کروڑ سات لاکھ 50 ہزار 680 ہوگئی ہے۔ فعال کیسز ایک لاکھ 55 ہزار 986 ہوگئے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 120 مریضوں کی موت سے ہلاک شدگان کی مجموعی تعدادایک لاکھ 56 ہزار 825 ہو چکی ہے۔ ملک میں کورونا سے شفایابی کی شرح 97.17 فیصد،ایکٹیو کیسز کی شرح 1.41 فیصد جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.42 فیصد ہے۔

Published: undefined

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مہاراشٹر نے کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزکے معاملہ میں سرفہرست مقام حاصل کرلیا ہے اور یہاں یہ تعداد 4902 سے بڑھ کر 65،461 ہوچکی ہے ۔ ریاست میں 3744 مریض صحت مند ہوئے ہیں جس سے جان لیوا کوروناوائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد بڑھ کر 20.12 لاکھ سے زائد ہوچکی ۔ ریاست میں 56 مزید مریضوں کی اموات سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد 51،993 ہوگئی ہے۔

ریاست کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایکٹیو کیسز کی تعداد 989 سے گھٹ کر 52،164 رہ گئی ہے اور کورونا وائرس کو شکست دینے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 9.92 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 14 مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 4150 ہوگئی ہے۔

ریاست کرناٹک میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز5595 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں اموات کی تعداد 12،316 اور اب تک 9.31 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔ ریاست تمل ناڈو میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 4053 رہ گئی ہے اور اب تک 12،483 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ ریاست میں اب تک 8.33 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

ریاست مغربی بنگال میں جان لیوا کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسزگھٹ کر 3353 رہ گئے ہیں اور اب تک 10،260 مریض ہلاک اور 5.60 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست پنجاب میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 272 سے بڑھ کر 3870 ہوگئی ہے اور اب تک موذی وبا سے نجات پانے والے مریضوں کی تعداد بڑھ کر 1.70 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 5799 مریض دم توڑ چکے ہیں۔

ریاست چھتیس گڑھ میں ایکٹیو کیسز 2865 رہ گئے ہیں۔ ریاست میں 5.55 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب جبکہ اس وبا کی وجہ سے مزید آٹھ مریضوں کی ہلاکت سے اموات کی مجموعی تعداد 3821 ہوگئی ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں ایکٹیو کیسزکی تعداد 2435 رہ گئی ہے اور اب تک ڈھائی لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب جبکہ 3859 افراد اس موذی وبا سے ہلاک ہوچکے ہیں۔

آبادی کے لحاظ سے ملک کی سب سے بڑی ریاست اتر پردیش میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 2182 رہ گئی ہے۔ اب تک اس وبا سے 8723 مریضوں کی موت اور 5.92 لاکھ سے زیادہ مریض صحت مند ہوچکے ہیں۔ ریاست گجرات میں فعال کیسز 1991 ہیں اوراب تک 4408 مریض ہلاک اور 2.62 لاکھ سے زیادہ مریض اس جان لیوا وبا سے شفایاب ہوئے ہیں۔ ریاست تلنگانہ میں ایکٹیو کیسز 1910 رہ گئے ہیں اور اب تک 1632 افراد لقمہ اجل جبکہ اس وبا سے 2.94 لاکھ سے زائد افرادشفایاب ہوئے ہیں۔

Published: undefined

قومی دارالحکومت دہلی میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 1169 ہوچکے ہیں ، جب کہ فروری میں چوتھی بار کسی مریض کی موت نہ ہونے سے اموات کی تعداد 10،905 ہی ہے جبکہ 6.26 لاکھ سے زائد مریضوں نے کورونا کو شکست دی ہے۔ ریاست آندھرا پردیش میں ایکٹیو کیسز بڑھ کر 611 ہو گئے ہیں، اور مزید 74 مریضوں کی شفایابی سے ریاست میں صحت مند مریضوں کی مجموعی تعداد 8.81 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ 7168 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ریاست بہار میں کورونا وائرس کے ایکٹیو کیسز 478 ہے جبکہ جان لیوا وبا سے اب تک 1539 افراد ہلاک اور 2.60 لاکھ سے زیادہ مریض شفایاب ہوچکے ہیں۔

ملک میں اب تک جان لیوا اور مہلک ترین عالمی وبا کورونا وائرس’کووڈ19‘سے ریاست ہریانہ میں 3043 ، راجستھان میں 2785 ، جموں و کشمیر میں 1955 ، اوڈیشہ میں 1915 ، اتراکھنڈ میں 1690 ،آسام میں 1092، جھارکھنڈ میں 1087 ، ہماچل پردیش میں 995 ، گوا میں 791 ، پڈوچیری میں 667 ، تری پورہ میں391، منی پور میں373 ، چنڈی گڑھ میں 351 ، میگھالیہ میں 148 ، سکم میں 135 ، لداخ میں 130 ، ناگالینڈ میں 91 ، جزائر انڈومان نکوبار میں 62 ، اروناچل پردیش میں 56 ، میزورم میں 10، دادر نگر حویلی اور دمن دیو میں دو اور لکشدیپ میں ایک مریض کی موت ہو چکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined