قومی خبریں

موربی پل سانحہ: گجرات کے دیو بھومی دوارکا میں 25 کشتیوں کے لائسنس منسوخ

عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں جی ایم بی نے تہوار کے دنوں میں اجازت سے زیادہ مسافروں کو لے جانے پر 25 کشتیوں کے لائسنس کو 7 دنوں کے لیے معطل کر دیا۔

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

دیو بھومی دوارکا (گجرات): موربی پل حادثے کے بعد دیو بھومی دوارکا انتظامیہ اور گجرات میری ٹائم بورڈ (جی ایم بی) کے عہدیداروں نے 25 کشتیوں کے لائسنس معطل کر دیئے ہیں۔ معطل کشتیوں کے مالکان مبینہ طور پر اجازت سے زیادہ مسافروں کو لائف جیکٹس کے بغیر لے جا رہے تھے۔

Published: undefined

دوارکا کے ڈپٹی کلکٹر پارتھ تلسانیا نے آئی اے این ایس کو بتایا، "مقامی انتظامیہ اور جی ایم بی طے شدہ وقفہ کے بعد ضابطوں کی خلاف ورزی پر کشتی مالکان کے خلاف کارروائی کرتی ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلے دو سے تین دنوں میں کی گئی کارروائی کو موربی سانحہ کی وجہ سے اجاگر کیا جا رہا ہے۔"

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ گزشتہ دو دنوں میں جی ایم بی نے تہوار کے دنوں میں اجازت سے زیادہ مسافروں کو لے جانے پر 25 کشتیوں کے لائسنس کو 7 دنوں کے لیے معطل کر دیا۔ اب جی ایم بی کے اہلکار زیادہ چوکس ہیں اور وہ لائف جیکٹس کے بغیر مسافروں کو لے جانے والی کشتیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کر رہے ہیں۔

Published: undefined

عہدیدار نے بتایا کہ اوکھا جیٹی اور بیٹ دوارکا جیٹی کے درمیان سمندری فاصلہ دو ناٹیکل میل ہے۔ تقریباً 170 سے 180 کشتیوں کے پاس زمین اور جزیرے کے درمیان مسافروں کو لے جانے کا لائسنس ہے۔ عام دنوں میں ہجوم کم ہوتا ہے لیکن تہوار کے دنوں میں بہت زیادہ ہجوم بڑھ جاتا ہے اور کشتی مالکان اکثر منافع کے لیے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • دہلی کے بعد احمد آباد میں بھی اسکولوں کو بم کی دھمکی بھرا ای-میل موصول، پولیس تحقیقات شروع

  • ,
  • تصویر: سوشل میڈیا

    " src="//gumlet.assettype.com/qaumiawaz/2024-05/3a44bae5-fef6-4255-9d23-b2a152326155/Manipur_Heavy_Rain.jpg?auto=format&q=35&w=1200">

    منی پور کے وزیر اعلیٰ نے موسلادھار بارش و ژالہ باری کے سبب اسکول-کالج میں 2 دنوں کی تعطیل کا کیا اعلان