قومی خبریں

گرمی سےجلدی کوئی راحت نہیں، شمالی ہندوستان میں مانسون کی آئندہ ہفتہ تک کوئی امید نہیں

آئندہ پانچ روز کے دوران سب ہمالیہ مغربی بنگال ، سکم ، آسام اور میگھالیہ میں شدید سے انتہائی شدید بارش کاامکان ہے۔

علامتی تصویر یو این آئی
علامتی تصویر یو این آئی 

آئندہ ہفتہ تک راجستھان ، مغربی اتر پردیش ، ہریانہ ، چنڈی گڑھ ، دہلی اور پنجاب کے کچھ حصوں میں جنوب مغربی مانسون کو آگے بڑھنے کے لئے حالات سازگار ہونے کے امکان نہیں ہیں ۔ اس کا مطلب صاف ہے کہ جلد مانسون آنے کا شور مچ رہا تھا ویسا اب نہیں ہے اور لوگوں کو کچھ دن اور گرمی برداشت کرنی پڑے گی۔

Published: undefined

ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی اور کہا کہ ایک ہفتہ تک شمالی ہندوستان میں مانسون کی آمد کی کو ئی امید نہیں ہے۔ آئی ایم ڈی حکام کے مطابق جنوب مغربی مانسون کی شمالی حدود باڑمیر ، بھیلواڑہ ، دھول پور ، علی گڑھ ، میرٹھ ، انبالہ اور امرتسر سے گزر رہی ہے۔ آئندہ پانچ دن کے دوران ہندوستان کے شمال مغرب ، وسطی اور مغربی حصوں میں کم بارش کا امکان ہے جنوب مغربی ہواؤں سے اگلے پانچ دن کے دوران مغربی بنگال ، سکم اور شمال مشرقی ریاستوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ آئندہ پانچ دن کے دوران سب ہمالیہ مغربی بنگال ، سکم ، آسام اور میگھالیہ میں شدید سے انتہائی شدید بارش کاامکان ہے۔ اس کے علاوہ 29 اور 30 ​​جون کو اروناچل پردیش میں تیز بارش ہوسکتی ہے۔ 30 جون کو ناگالینڈ ، منی پور ، میزورم اور تری پورہ میں بھی تیز بارش کا امکان ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined