قومی خبریں

’مسلمانوں کو روکا، شناختی کارڈ چھینے، دھمکیاں دیں!‘ سماجوادی پارٹی کے الزامات، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کی اپیل

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے دوران سماجوادی پارٹی نے الگ الگ پونگ بوتھوں پر ووٹروں پر دباؤ بنانے کا الزام عائد کیا ہے اور الیکشن کمیشن سے اس معاملہ کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

<div class="paragraphs"><p>تصویر ویڈیو گریب</p></div>

تصویر ویڈیو گریب

 

لکھنؤ: اتر پردیش میں لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان سماجوادی پارٹی نے الیکشن کو متاثر کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ سماجوادی پارٹی نے کہا ہے مین پوری سے لے کر سنبھل، بدایوں، آنولہ اور آگرہ سمیت تمام مقامات پر مسلم ووٹروں کو پریشان کرنے اور ان پر دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی نے یکے بعد دیگرے کئی ٹوئٹ کئے اور الگ الگ پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کو پریشان کرنے کا الزام عائد کیا اور کہا کہ کہیں ای وی ایم خراب ہے تو کہیں پریزائڈنگ آفیسر سماجوادی پارٹی کے بوتھ سربراہان کو ایجنٹ بنانے سے روک رہے ہیں۔ پارٹی نے یہ بھی کہا ہے کہ کئی بوتھوں پر جان بوجھ کر ووٹنگ سست رفتار سے کرائی جا رہی ہے اور مسلم ووٹروں کو دھمکایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

سماجوادی پارٹی نے ایکس اکاؤنٹ پر کئی پولنگ بوتھوں سے اس طرح کی خبریں موصول ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پارٹی نے کہا، ’’مین پوری میں بی جے پی کے ضلع صدر الگ الگ مقامات پر ووٹروں کو دھمکا رہے ہیں۔ کشنی میں کئی بی جے پی کے حامی بغیر شناختی کارڈ کے ووٹنگ کر رہے ہیں، جبکہ کرل میں ووٹروں کو جبراً ووٹنگ سے روکا جا رہا ہے اور بی جے پی کے حق میں ووٹ کرنے کا دباؤ بنایا جا رہا ہے۔

Published: undefined

ایس پی نے سنبھل سیٹ پر مسلم ووٹروں پر ان کے شناختی کارڈ چھین کر ووٹ ڈالنے سے روکنے کا بھی الزام لگایا۔ ایس پی نے کہا، بدایوں کے سہسوان میں چھوٹی پرچیوں کی وجہ سے ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روک دیا گیا۔ مسلم ووٹروں کو ووٹ ڈالنے سے روکا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ کئی پولنگ بوتھوں پر ای وی ایم مشینوں میں خرابی ہے۔

Published: undefined

تیسرے مرحلے کی ووٹنگ کے درمیان سماج وادی پارٹی نے کئی سنگین الزامات لگائے ہیں اور الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان مسائل کا نوٹس لے۔ پارٹی کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن ان معاملات کو نوٹس لے تاکہ شفاف ووٹنگ ہو سکے۔

خیال رہے کہ آج یوپی میں تیسرے مرحلے کے لیے دس سیٹوں سنبھل، ہاتھرس، آگرہ، فتح پور سیکری، فیروز آباد، مین پوری، ایٹہ، بدایوں، آملہ اور بریلی میں ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان میں سے یادو خاندان کے تین افراد ڈمپل یادو، آدتیہ یادو اور اکشے یادو تین سیٹوں مین پوری، بدایوں اور فیروز آباد سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined