قومی خبریں

مانسون اجلاس: حزب اختلاف کی زبردست ہنگامہ آرائی، لوک سبھا میں وقفہ سوالات نہیں ہو سکا

لوک سبھا میں حزب اختلاف کے ارکان کے ہاتھوں میں کسانوں کے معاملے، پیگاسیس جاسوسی اور مہنگائی سے متعلق مختلف طرح کی نعروں والی تختیاں تھیں۔

پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس
پارلیمنٹ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: پیگاسس جاسوسی معاملے، کسانوں کی تحریک اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مسئلے پر اپوزیشن کے زبردست ہنگامے کے سبب لوک سبھا میں بدھ کو مانسون اجلاس کے 12 ویں دن وقفہ سوال متاثر رہا اور ایوان کی کارروائی دوپہر دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ وقفہ سوال کے دوران دو بار التوا کے بعد دوپہر 12 بجے ایوان کی کارروائی تیسری بار جیسے ہی شروع ہوئی، کانگریس، ترتمول کانگریس، دراوڑ منیتر کژگم (ڈی ایم کے) اور شرومنی اکالی دل سمیت مختلف اپوزیشن پارٹیوں کے ارکان ہنگامہ کرتے ہوئے اسپیکر کی نشست تک پہنچ گئے۔ ارکان کے ہاتھوں میں کسانوں کے معاملے، پیگاسیس جاسوسی اور مہنگائی سے متعلق مختلف طرح نعروں والی تختیاں تھیں۔

Published: undefined

پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ہنگامے کے دوران ہی اہم دستاویز ایوان کی میز پر رکھے۔ راجندر اگروال نے ارکان سے اپنی نشست پر جانے کی بھی اپیل کی، لیکن وہ نہیں مانے اور زور زور سے نعرے بازی کرنے لگے۔ بالآخر ایوان کی کارروائی دو بجے تک کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔ اس سے قبل اپوزیشن کے وقفہ سوال کو بھی متاثر کیا تھا اور ایوان کی کارروائی دو بار ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

پریزائیڈنگ آفیسر راجندر اگروال نے ایک بار کے التوا کے بعد ساڑھے گیارہ بجے ہی وقفہ سوال شروع کیا تو اپوزیشن کے ارکان بینر اور تختیاں لے کر ایوان کے بیچو بیچ آگئے اور نعرے بازی کرنے لگے۔ راجندر اگروال نے انہیں ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیا اور ایوان چلانے کی کوشش کی، لیکن ارکان کا ہنگامہ مسلسل جاری رہا۔ اس کے بعد انہیں کارروائی ملتوی کرنی پڑی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined