قومی خبریں

دہلی میں مانسون کی وقت سے 12 دن پہلے آمد کی پیش گوئی! 15 جون کو دے سکتا ہے دستک

محکمہ موسمیات کے علاقائی پیشن گوئی مرکز کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ اس سے قبل سال 2008 میں بھی مانسون 15 جون کو دہلی پہنچا تھا اور اب 13 سال بعد پھر سے ایسا ہی ہو سکتا ہے

مانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس
مانسون کی علامتی تصویر / آئی اے این ایس 

نئی دہلی: قومی دارالحکومت دہلی میں اس سال مانسون معمول کی تاریخ سے 12 دن پہلے 15 جون کو دستک دے سکتا ہے۔ یہ اطلاع جمعہ کے روز ہندوستانی محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے فراہم کی۔ آئی ایم ڈی کے علاقائی پیشن گوئی مرکز کے سربراہ کلدیپ سریواستو نے بتایا کہ اس سے قبل سال 2008 میں بھی مانسون 15 جون کو دہلی پہنچا تھا ور اب 13 سال بعد پھر سے ایسا ہی ہو سکتا ہے۔

Published: undefined

کلدیپ سرواستو نے کہا کہ ’’قومی راجدھانی دہلی میں مانسون کے قبل از وقت آمد کے لئے سازگار حالات موجود ہیں۔ اس بار یہ 15 جون کو دہلی پہنچ سکتا ہے۔‘‘ آئی ایم ڈی نے بتایا کہ شمال مغربی خلیج بنگال کے اوپر کم دباؤ کا علاقہ بنا ہوا ہے۔ اگلے تین سے چار دن میں اس کے اڈیشہ، جھارکھنڈ اور شمالی چھتیس گڑھ کی جانب گامزن ہونے کا امکان ہے۔

Published: undefined

آئی ایم ڈی نے کہا کہ ’’موسم کی سازگار صورتحال کے سبب جنوب مغربی مانسون کی اگلے پانچ سے چھ دن کے دوران جنوبی راجستھان اور گجرات کے کچھ علاقے کو چھوڑ کر پورے ملک میں آمد کی توقع ہے۔

Published: undefined

سریواستو نے کہا کہ کسی علاقے میں مانسون کی آمد کے اعلان کے لئے عام طور پر تین عوامل پر غور کیا جاتا ہے۔ پہلا ایک وسیع رقبے میں بارش، دوسرا اگلے تین چار دن بارش کا امکان اور تیسرا تیز ہوائیں۔ نجی موسم کی پیش گوئی کرنے والی ایجنسی اسکائی میٹ ویدر کے مہیش ملاوت کے مطابق سال 2013 میں مانسون 16 جون تک ملک کے تمام حصوں میں پہنچ گیا تھا، جبکہ گزشتہ سال 29 جون تک مانسون پورے ملک میں پہنچ گیا تھا۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined