قومی خبریں

مودی-کیجریوال مفت ٹیکہ اور راشن کا اعلان کر کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں: کانگریس

چودھری انل کمار نے کیجریوال حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہلی کے سبھی لوگوں کو مفت ٹیکہ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کے ذریعہ دی گئی رقم بھی حکومت واپس کرے۔

تصویر بذریعہ پریس ریلیز
تصویر بذریعہ پریس ریلیز 

دہلی پردیس کانگریس کمیٹی کے صدر چودھری انل کمار نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی اور دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال لگاتار مفت ویکسین اور راشن دینے کا اعلان کر کے ملک اور دہلی کے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔ دونوں نے لوگوں کو مفت ٹیکہ کاری کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج ملک میں ضروری تعداد میں ٹیکہ تک دستیاب نہیں ہے۔ چودھری انل کمار نے کیجریوال حکومت سے مطالبہ کیا کہ دہلی کے سبھی لوگوں کو مفت ٹیکہ کے ساتھ ساتھ پرائیویٹ اسپتالوں میں ٹیکہ لگوانے والے لوگوں کے ذریعہ دی گئی رقم کیجریوال حکومت واپس کرے۔ ساتھ ہی انھوں نے مطالبہ کیا کہ راشن کارڈ کے لیے درخواست دینے والے 54 لاکھ افراد کا راشن کارڈ فوری اثر سے بنایا جائے اور سبھی کورونا جنگجوؤں کو ایک کروڑ کا اعزازیہ بھی جلد دیا جائے۔

Published: undefined

پریس کانفرنس میں نامہ نگاروں سے خطاب کرتے ہوئے چودھری انل کمار نے کہا کہ راہل گاندھی جی نے کووڈ-19 انفیکشن شروع ہونے کے بعد ہی مرکزی حکومت کو متنبہ کیا تھا لیکن مرکزی حکومت نے ان کے مشورے نہیں مانے اور مودی جی کی ضد کی وجہ سے ملک کو زبردست نقصان ہوا۔ لیکن بعد میں راہل گاندھی کے مشوروں پر چل کر ہی وبا پر قابو پایا جا سکا۔ راہل گاندھی جی کے ذریعہ ویکسین ایکسپورٹ پر روک لگانے، کمپنیوں کو ویکسین کا وقت آرڈر کرنے کا مشورہ اگر مرکزی حکومت مان لیتی تو ملک اس وقت زبردست بحران کا سامنا نہیں کر رہا ہوتا۔

Published: undefined

چودھری انل کمار نے کہا کہ دہلی کانگریس دہلی کے لوگوں کو مفت ویکسین دلانے اور لوگوں کے حقوق کی لڑائی لڑتی رہے گی۔ انھوں نے کہا کہ مفت ٹیکہ کاری کا مطالبہ کرنے پر کانگریس لیڈروں اور کارکنان پر کووڈ پروٹوکول کے تحت دہلی پولس ایف آئی آر کرتی ہے، لیکن بی جے پی اور عآپ لیڈروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوتی جب کہ وہ سینکڑوں کی تعداد میں مظاہرہ کرتے ہیں۔ چودھری انل نے کہا کہ یہ بی جے پی-عآپ کی ملی بھگت نہیں چلے گی۔ انھوں نے سوال کیا کہ کیا کامن ویلتھ کھیل گاؤں جو حکومت ہند کے شہری ڈیولپمنٹ وزارت کی زمین پر ہے، کیا لیفٹیننٹ گورنر ٹیکہ کاری مرکز کھولنے کی اجازت دی تھی جہاں پرائیویٹ ٹیکہ کاری مرکز کھول کر اس کا افتتاح دہلی کے نائب وزیر اعلیٰ کرتے ہیں۔ آخر ان کا یہ رشتہ سمجھ سے بالاتر ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined