قومی خبریں

’اس قتل کے ذمہ دار مودی ہیں‘، راہل گاندھی کو گُلّک دینے والے بچوں کے والدین کی موت پر کانگریس کا سخت رد عمل

کانگریس کا کہنا ہے کہ گُلّک دینے کے بعد سے ہی بچوں کے والدین کو انتظامیہ پریشان کر رہا تھا، کچھ دنوں قبل ای ڈی نے ان کے یہاں چھاپہ ماری کی تھی، اس واقعہ سے بچہ کے والدین بے حد پریشان تھے۔

<div class="paragraphs"><p>راہل گاندھی گُلّک کے ساتھ، تصویر ایکس (@INCIndia)</p></div>

راہل گاندھی گُلّک کے ساتھ، تصویر ایکس (@INCIndia)

 

راہل گاندھی کی قیادت میں جب کانگریس نے ’بھارت جوڑو یاترا‘ نکالی تھی، تو اس دوران کی کئی تصویریں لوگوں کے ذہن میں اب بھی تازہ ہیں۔ کچھ ایسی ہی تصویروں میں سے ایک وہ تصویر تھی جب کچھ بچے راہل گاندھی کو اپنی ’گُلّک‘ یعنی منی بینک تحفہ میں پیش کرتے ہیں۔ ان بچوں کا تعلق مدھیہ پردیش سے تھا اور افسوسناک طور پر ان کے والدین کی اب موت واقع ہو چکی ہے۔ کچھ میڈیا رپورٹس میں اسے خودکشی کا واقعہ بتایا جا رہا ہے، لیکن کانگریس نے اسے نریندر مودی کی نفرت انگیز سیاست کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی کہا ہے کہ یہ خودکشی نہیں بلکہ قتل ہے، اور اس کے لیے ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔

Published: undefined

کانگریس نے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر ایک پوسٹ کیا ہے جس میں راہل گاندھی کی گُلّک کے ساتھ تصویر ہے اور وہ بچے بھی ہیں جنھوں نے یہ تحفہ دیا تھا۔ اس پوسٹ میں کانگریس نے لکھا ہے کہ ’’بھارت جوڑو یاترا کے وقت مدھیہ پردیش میں بچوں نے راہل گاندھی جی کو اپنی گُلّک تحفہ میں پیش کی تھی۔ اب خبر ہے کہ گُلّک دینے کے بعد سے ہی بچوں کے والدین کو انتظامیہ پریشان کر رہا تھا۔ کچھ دنوں پہلے ای ڈی نے ان کے یہاں چھاپہ ماری کی تھی۔‘‘

Published: undefined

کانگریس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے بعد سے ہی متاثرہ کنبہ بہت پریشان تھا۔ سوشل میڈیا پر کیے گئے پوسٹ میں لکھا گیا ہے کہ ’’اس کارروائی سے بچے کے والدین بے حد ڈپریشن میں تھے اور پریشان تھے۔ اب ان کی خودکشی کی خبر آ رہی ہے۔ یہ صاف طور سے نفرت کی سیاست کا نتیجہ ہے۔‘‘ اس میں مزید لکھا گیا ہے کہ ’’نریندر مودی ہر سطح تک جا کر گندی سیاست کے دلدل میں دھنسے ہوئے ہیں۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، جس کے ذمہ دار نریندر مودی ہیں۔‘‘

Published: undefined

دراصل جس جوڑے کی خودکشی کا تذکرہ کانگریس نے کیا ہے، اس کا تعلق مدھیہ پردیش کے سیہور سے ہے۔ کاروباری منوج پرمار اور ان کی بیوی نیما پرمار کی لاش جمعہ کی صبح گھر میں پھندے پر لٹکی ملی ہے۔ ان کے ہی بچوں نے اپنی گُلّک راہل گاندھی کو تحفے میں دی تھی۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ 5 دسمبر کو ای ڈی نے ان کے گھر اور دفتر پر چھاپہ ماری کی تھی۔ اس کے بعد سے ہی پرمار فیملی بہت پریشان تھی۔

Published: undefined

میڈیا رپورٹس میں بتایا جا رہا ہے کہ خودکشی کے مقام سے سوسائیڈ نوٹ برآمد ہوا ہے، حالانکہ یہ سامنے نہیں آیا ہے کہ اس میں کیا کچھ لکھا ہوا ہے۔ سابق وزیر اعلیٰ دگ وجئے سنگھ نے بھی اس واقعہ کے تعلق سے اپنے ’ایکس‘ ہینڈل پر اپنا افسوس ظاہر کیا ہے۔ انھوں نے ای ڈی کے ذریعہ پرمار کو پریشان کرنے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined