قومی خبریں

مودی نے فون پر پٹنائک سے تازہ ترین صورتحال کے بارے میں دریافت کیا

وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر مرکز کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔

<div class="paragraphs"><p>پی ایم مودی، تصویر یو این آئی</p></div>

پی ایم مودی، تصویر یو این آئی

 

بھونیشور: وزیر اعظم نریندر مودی نے اڈیشہ کے وزیر اعلی نوین پٹنائک کا ٹرین حادثے کے بحران کے دوران فوری اور مؤثر کارروائی کے لئے شکریہ ادا کیا۔ وزیر اعلیٰ کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ پی ایم مودی نے یہ بھی کہا کہ ضرورت پڑنے پر مرکز کسی بھی قسم کی مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ وزیر اعظم نے بحران کی اس گھڑی میں اڈیشہ کے لوگوں کے اچھے تعاون اور بروقت مدد کے لیے ان کی بھی تعریف کی۔

Published: undefined

وزیر اعلیٰ نے یقین دلایا کہ اڈیشہ کے مختلف اسپتالوں میں زخمی مسافروں کی جان بچانے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، میڈیکل کے طالب علم جان بچانے کی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ ڈاکٹرز، طلبہ اور عام لوگ زخمیوں کے لیے خون کا عطیہ دینے کے لیے آگے آرہے ہیں۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسی پالیسی پر عمل پیرا ہیں جو اس بات پر زور دیتی ہے کہ 'ہر زندگی قیمتی ہے'۔ انہوں نے کہا کہ ریسکیو آپریشن سے لے کر زخمیوں کو اسپتال لے جانے، علاج معالجے کے انتظامات تک ہم جان بچانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑ رہے ہیں۔

Published: undefined

تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ مختلف اسپتالوں میں 1175 مریض داخل ہیں جن میں سے 793 کو ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں میں سے بیشتر کی حالت مستحکم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت 382 مسافر مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

Published: undefined

چیف منسٹر پٹنائک نے آج بہناگا ٹرین حادثہ کے متاثرین کے لئے ایکس گریشیا کا اعلان کیا۔ یہ امداد چیف منسٹر ریلیف فنڈ سے دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مرنے والوں کے لواحقین کو پانچ لاکھ روپے اور شدید زخمیوں کو ایک لاکھ روپے ملیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ ایکس گریشیا امداد صرف اڈیشہ کے متاثرین کے لیے لاگو ہے۔

Published: undefined

وزیراعلیٰ نے سوگوار خاندانوں سے گہری تعزیت کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات پیش کیں۔ جمعہ کو ہونے والے ٹرین سانحہ کے متاثرین بھونیشور اور بالاسور کے درمیان مختلف سرکاری اور نجی اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ تشویشناک بات یہ ہے کہ اب تک 200 سے زائد لاشوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined