قومی خبریں

’بہادری‘ کے نام پر ووٹ مانگنے والی مودی حکومت کو ’فوج‘ کی نہیں کوئی پروا

ہندوستانی فوج نے گھٹیا گولہ بارود اور جنگی اشیاء سے بڑھتے حادثات پر اظہار فکر کیا ہے۔ یہ گولہ بارود اور جنگی اشیاء حکومت کی ملکیت والے آرڈیننس فیکٹری بورڈ کے ذریعہ سپلائی کی جاتی ہیں۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

پی ایم مودی اور ان کی پارٹی بی جے پی فوج کی بہادری کے نام پر لوک سبھا انتخاب لڑ رہی ہے۔ لیکن اس نے سیاست کے علاوہ فوج میں بہتری کے لیے کوئی خاص قدم نہیں اٹھایا ہے۔ اس کی تازہ مثال ایک رپورٹ سے سامنے آئی ہے۔ انگریزی اخبار ’دی ٹائمز آف انڈیا‘ کی رپورٹ کے مطابق فوج نے وزارت دفاع کو جانکاری دی ہے کہ گھٹیا کوالیٹی کے گولہ بارود کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں فوجیوں کی جانیں جا رہی ہیں، لگاتار فوجی زخمی ہو رہے ہیں اور مشینری کو نقصان پہنچ رہا ہے۔

Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 105 ایم ایم ہندوستانی فیلڈ گنس، 105 ایم ایم لائٹ فیلڈ گنس، 130 ایم ایم ایم اے 1 بندوق، 40 ایم ایم ایل-70 ائیر ڈیفنس بندوق کے ساتھ لگاتار حادثے ہو رہے ہیں۔ یہی نہیں ٹی-72، ٹی-90 اور ارجن بیٹل ٹینکس کی مین گنس کے ساتھ بھی مسئلہ آ رہا ہے۔ بتا دیں کہ او ایف بی کے تحت 41 کارخانے ہیں جو 12 لاکھ سے زیادہ جوانوں ولی فوج کو خاص طور سے گولہ بارود کی فراہمی کرتے ہیں۔

Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST

بتایا جا رہا ہے کہ فوج نے اپنی فکر کا اظہار ڈیفنس پروڈکشن کے سکریٹری اجے کمار کے سامنے کیا ہے۔ فوج کی شکایت سننے کے بعد سکریٹری اجے کمار نے فوج سے سبھی ہتھیار اور گولہ بارود کے مسائل سے متعلق کاغذات جمع کرنے کو کہا ہے۔

Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST

بتا دیں کہ او اے ایف بی کے 41 کارخانوں کا سالانہ کاروبار تقریباً 19 ہزار کروڑ روپے کا ہے۔ مانا جا رہا ہے کہ او ایف بی کے پروڈکشن کے معیار میں گراوٹ کا اثر ملک کی جنگی صلاحیت پر پڑے گا۔ وہیں ان الزامات کے بعد او ایف بی کا کہنا ہے کہ وہ فیکٹری کے کوالٹی کنٹرول ڈپارٹمنٹ کے ذریعہ سخت تجزیہ کے بعد ہی فوج کو سپلائی کرتا ہے۔ ساتھ ہی او ایف بی نے کہا ہے کہ فوج کس طرح گولہ بارود کا رکھ رکھاؤ کرتی ہے، اس کی جانکاری اس کے پاس نہیں ہے۔

Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST

اس سے پہلے بھی فوج کے ایک جوان نے جوانوں کو دیئے جانے والے کھانے پر سوال اٹھایا تھا۔ جنوری 2017 میں تیج بہادر یادو نے یہ الزام عائد کیا تھا ’’ہمیں ناشتہ میں بغیر کسی سبزی یا اچار کے ساتھ صرف ایک پراٹھا اور چائے ملتی ہے۔ ہم طویل ڈیوٹی کرتے ہیں اور گھنٹوں تک کھڑے رہتے ہیں۔ دوپہر کے کھانے میں ہمیں روٹی کے ساتھ ایک ایسی دال ملتی ہے جس میں صرف ہلدی اور نمک ہوتا ہے۔ تیج بہادر نے تب اپنی باتوں میں کھانے کی کوالٹی پر سوال اٹھایا تھا، ساتھ ہی انھوں نے یہ بھی کہا تھا کہ ایسا کھانا کھا کر ہم ملک کی سرحد کی سیکورٹی کیسے کریں گے؟‘‘

Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: 14 May 2019, 4:10 PM IST