قومی خبریں

کانگریس کا مودی حکومت پر مدھیہ پردیش کا فنڈ روکنے کا الزام

مدھیہ پردیش کانگریس کی میڈیا سیل کی صدر شوبھا اوجھا اور نائب صدر ابھے دوبے نے مرکز ی حکومت پر مدھیہ پردیش کے حصے کا فنڈ روکنے کا الزام عائد کیا۔

تصویر سوشل میڈیا
تصویر سوشل میڈیا 

بھوپال: مدھیہ پردیش کانگریس کی میڈیا سیل کی صدر شوبھا اوجھا اور نائب صدر ابھے دوبے نے مرکز ی حکومت پر مدھیہ پردیش کے حصے کا فنڈ روکنے کا الزام عائد کیا۔

شوبھا اوجھا اور ابھے دوبے نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ مودی حکومت نے لاکھوں کسانوں کی حسب لاگت فصل کی قیمت منصوبہ کے ایک ہزار 17 کروڑ روپیے روک دیے ہیں۔ ساتھ ہی مرکز نے مدھیہ پردیش کے مرکزی ٹیکسیز کے حصے کے 2000 کروڑ روپے بھی کم کر دیے ہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ ایک طرف تو مدھیہ پردیش کی سابقہ بی جے پی حکومت نے ریاست کی معاشی حالت کو بے حد خراب کر دیا ہے اور دوسری طرف مرکزی حکومت بھی ریاست سے تعصب برت رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی کمل ناتھ حکومت کسانوں کی امداد کرنے کی ہر ممکن کوشش کر رہی ہے تاکہ انھیں قرض سے چھٹکارہ ملےلیکن بی جے پی کسانوں سے انتخابی شکست کا بدلا لینے پر تلی ہوئی ہے۔

Published: undefined

شوبھا اوجھا نے کہا، کہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں کہ ریاست کے کسانوں کو نہ صرف ان کی فصلوں کے واجس دام ملے بلکہ قرض میں ڈوبے کسانوں کو قرض سے آزاد کیا جائے لیکن بی جے پی رہنماؤں نے کسانوں کی قرض معافی اسکیم کے حوالہ سے گمراہ کن تشہیر کر کے رخنہ اندازی شروع کر دی۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ بی جے پی نہیں چاہتی کہ ریاست کے 50 لاکھ کسانوں کا 40 ہزار کروڑ معاف کرنے کی مہم کامیاب ہو پائے۔

(یو این آئی ان پٹ کے ساتھ)

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined