قومی خبریں

کورونا وائرس کے سبب بگڑے حالات کے لیے مودی حکومت ذمہ دار: سونیا گاندھی

سی ڈبلیو سی میٹنگ میں سونیا گاندھی نے مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’مرکز نے قصداً سائنسی مشوروں کو نظر انداز کیا ہے۔ اسی وجہ سے آج ملک وبا کی زد میں ہے اور بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔‘‘

سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس
سونیا گاندھی، تصویر آئی اے این ایس 

کانگریس صدر سونیا گاندھی نے آج کانگریس ورکنگ کمیٹی (سی ڈبلیو سی) میٹنگ میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا، خصوصاً کورونا وائرس کے سبب ملک میں پیدا مشکل حالات پر اظہارِ فکر کرتے ہوئے اس کے لیے مرکز کی مودی حکومت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ سونیا گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ ’’مودی حکومت نے اپنی ذمہ داری کو درمیان میں چھوڑ دیا ہے اور ویکسین کی ذمہ داری ریاستوں پر ڈال دی ہے۔‘‘ انھوں نے یہ بھی کہا کہ مرکزی حکومت کو چاہیے تھا کہ وہ سبھی لوگوں کو مفت ویکسین لگوائے۔

Published: undefined

سونیا گاندھی نے میٹنگ میں کہا کہ اپریل سے لے کر اب تک کووڈ-19 کی شکل خطرناک ہو چکی ہے۔ مرکزی حکومت کی ناکامیاں اب لوگوں کو صاف طور پر نظر آ رہی ہیں۔ مودی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے سونیا گاندھی نے کہا کہ ’’مرکز نے قصداً سائنسی مشوروں کو نظر انداز کیا ہے۔ اسی وجہ سے آج ملک وبا کی زد میں ہے اور بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔‘‘

Published: undefined

میٹنگ کے دوران سونیا گاندھی نے بیرون ممالک سے ہندوستان بھیجی گئی امداد کی تعریف کی۔ انھوں نے کہا کہ ’’کانگریس کی جانب سے میں سبھی ممالک اور اداروں کا شکریہ ادا کرنا چاہتی ہوں جو مختلف طریقوں سے ہماری مدد کر رہے ہیں۔‘‘ ساتھ ہی سونیا گاندھی نے میٹنگ میں کانگریس کارکنان سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’’ہم سب کووڈ بحران سے پریشان ہیں، لیکن یہ میٹنگ انتخابی نتائج پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے طلب کی گئی ہے۔‘‘ انھوں نے کہا کہ انتخابات میں ملی شکست سے وہ مایوس ہیں، کیرالہ اور بنگال میں ملی شکست سے سبق لینے کا وقت آ گیا ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined

,
  • گزشتہ 10 سالوں میں بنے کئی قوانین یا قوانین میں کی گئیں ترامیم امتیازی سلوک کی واضح مثال، آئیے کچھ قوانین پر ڈالیں نظر

  • ,
  • ’کانگریس نے سخت قانون بنا کر نوجوانوں کو پیپر لیک سے آزادی دلانے کا عزم کیا ہے‘، نیٹ پیپر لیک معاملہ پر راہل گاندھی کا رد عمل