نئی دہلی: کانگریس نے مودی حکومت پر اعدادوشمار چھپانے کا الزام لگایاہے اور کہاہے کہ اس نے ریاستوں کو جو فنڈمختص کرنے کا وعدہ کیاتھا اسے پورا نہیں کیا گیا ہے۔
کانگریس ترجمان ابھیشیک منوسنگھوی نے بدھ کو پارٹی کی معمول کی پریس بریفنگ میں کہاکہ مودی حکومت اعدادوشمار چھپاتی ہے ۔اس نے روزگار کے اعدادوشمار چھپائے ہیں لیکن پچھلے دنوں وو بھی لیک ہوگیا جس سے حکومت کی اصلیت سامنے آگئی۔
انھوں نے الزام لگایاکہ حکومت نے تغذیہ سے متعلق قومی سروے کے اعدادوشمار 2016 سے روکا ہواہے۔ایف ڈی آئی کا ڈاٹا ہر تیسرے مہینے جاری ہوتاہے لیکن جون 2018 کے بعد یہ جاری نہیں کیاگیا۔جرائم سے متعلق قومی ڈاٹا صرف 2016 میں ہی جاری کیاگیا جبکہ ضمانت سے متعلق اعدادوشمار 2015 کے بعد نہیں آیا۔ اسی طرح سے زراعت سے متعلق اعدادوشمار 16۔2015 کے بعد نہیں آیا۔
ترجمان نے کہا کہ ریاستوں کو دیے جانے والا فنڈ کو اس حکومت نے 32 سے 42 فیصد کرنے کو کہا تھا لیکن اس وعدہ سے بھی پھر گئی ہے۔
Published: undefined
انہوں نے کہا کہ جاب کی جگہ آپ کو پکوڑا مل رہا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ حکومت نے گزشتہ پانچ سال کے روزگار سے معلق اعداد و شمار کو شائع ہی نہیں کیا۔ حکومت کی مدت کار ختم ہو رہی ہے اور جب سی ایم آئی نے بتایا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں 1.1 کروڑ روزگار ختم ہو گئے تو حکومت نے اس کی تردید تو کی لیکن یہ نہیں بتایا کہ حقیقی اعداد و شمار آخر ہیں کیا!
انہوں نے کہا ’’حکومت نے اپنی کوتاہیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے نیتی آیوگ کے سربراہ کو ترجمان بنا دیا اور اعداد و شمار پر صفائی پیش کے لئے کہہ دیا۔ انہوں نے کہہ دیا کہ جب تک انہیں مرکزی حکومت سے اجازت نہیں ملتی تب تک یہ اعداد و شمار شائع نہیں کرنے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ’’پوری دنیا جانتی ہے کہ ان اعداد و شمار کو شائر کرنے کے لئے اجازت کی ضرورت نہیں ہے تو اس طرح کے جھوٹ کے دوران آج بھی روزگار کا کوئی ڈیٹا ہمارے پاس موجود نہیں ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ حکومت عوام کے ساتھ دھوکہ کر رہی ہے۔‘‘
Published: undefined
Follow us: Facebook, Twitter, Google News
قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔
Published: undefined