قومی خبریں

مودی حکومت ہزاروں کروڑ لوٹ کر بھاگنے والوں کو پکڑنے میں ناکام: سنجے سنگھ

سنجے سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں بدعنوانی کا ریکارڈ بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہے۔ جس کے نام پر ایک نہیں کئی کرپشن کے مقدمات درج ہیں

سنجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس
سنجے سنگھ، تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سینئر لیڈر سنجے سنگھ نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) - سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) ہزاروں کروڑ روپے لوٹ کر بھاگنے والے نیرو مودی، وجے مالیا، نتن سندیشرا کو نہیں پکڑ پاتی، جبکہ منیش سسودیا، ستیندر جین اور دہلی حکومت نظرآتی ہے، جنہوں نے ملک کو تعلیم اور صحت کا ماڈل دیا ہے۔

Published: undefined

سنجے سنگھ نے آج ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہندوستان کی تاریخ میں بدعنوانی کا ریکارڈ بنانے والی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) ہے۔ جس کے نام پر ایک نہیں کئی کرپشن کے مقدمات درج ہیں۔ جس کا قومی صدر دفاعی سودے میں کیمرے پر دلالی لیتے ہوئے پکڑاگیا ہو، آج وہ پارٹی ایک کے بعد دوسرے، تیسرے، چوتھے تمام من گھڑت اور فرضی معاملے دہلی حکومت کے خلاف بنارہی ہے۔

Published: undefined

انہوں نے کہا کہ اروند کیجریوال کے بجلی، تعلیم، پانی، صحت، بزرگوں کی مفت یاترا، ماؤں بہنوں کو مفت بس سفر کے ماڈل سے خوفزدہ ہوکر مودی حکومت ایک کے بعد دوسرا معاملہ کیجریوال حکومت کے خلاف لگارہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کوخواب میں بھی کیجریوال آتے ہیں۔ وزیر اعظم مودی کو دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے ماڈل سے ڈر لگتا ہے کیونکہ کیجریوال اور عام آدمی پارٹی کی مقبولیت پورے ملک میں بہت تیز رفتاری سے بڑھ رہی ہے۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined