قومی خبریں

مودی حکومت بیرون ملک میں اپنی شبیہ چمکانے کے لئے ویکسین ایکسپورٹ کر رہی ہے: عام آدمی پارٹی کا الزام

احتجاج میں شامل عام آدمی پارٹی کے سیکڑوں کارکنان نے مودی حکومت کے خلاف جم کر نعرے بازی کی، پولیس نے بی جے پی کے صدر دفتر کے باہر روکا

تصویر آئی اے این ایس
تصویر آئی اے این ایس 

نئی دہلی: مودی حکومت کی جانب سے بیرون ملک میں شبیہ چمکانے کے لئے ویکسین کی برآمدات کے خلاف بی جے پی کے صدر دفتر میں عام آدمی پارٹی نے احتجاج کیا۔ احتجاج میں عام آدمی پارٹی کے سیکڑوں کارکنوں نے حصہ لیا اور مودی حکومت کے خلاف نعرے لگائے۔ اس دوران پولیس نے اے پی کارکنوں کو بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے باہر روکا۔

Published: undefined

اے اے پی کے ترجمان سوربھ بھردواج نے کہا کہ یہ ویکسین ہمارے ملک کے سائنسدانوں نے تیار کی ہے اور اس کا ملک میں 130 کروڑ افراد کا پہلا حق ہے۔ کورونا کی وجہ سے کام دھندے بند ہیں اور لوگ بیماری سے مر رہے ہیں، اس کے باوجود مودی سرکار سب کو ویکسین دینے کے بجائے لوٹ مار کے لئے دوسرے ممالک کو برآمد کر رہی ہے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس ویکسین کو مفت کیا جائے اور سب کو مہیا کی جائے، تاکہ لوگ کورونا سے بچ سکیں اور ملکی معیشت کو بہتر بنایا جا سکے۔

Published: undefined

عام آدمی پارٹی نے مودی حکومت کے بیرون ملک کورونا ویکسین برآمد کرنے کے خلاف بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر دفتر پر احتجاج کیا۔ عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد آج صبح پارٹی ہیڈ کوارٹر میں جمع ہوئی اور عام آدمی پارٹی کے ترجمان اور ایم ایل اے سوربھ بھاردواج کی قیادت میں 12:05 بجے بی جے پی ہیڈکوارٹر کے لئے کوچ کیا۔ دہلی پولیس پہلے ہی چوکس تھی اور عام آدمی پارٹی کے احتجاج کے پیش نظر بی جے پی ہیڈ کوارٹر پر بیریکیٹنگ کر دی۔

Published: undefined

جب عام آدمی پارٹی کے کارکنوں کی ایک بڑی تعداد بی جے پی ہیڈ کوارٹر کے قریب پہنچی تو پولیس نے انہیں روک لیا۔ اس کے بعد آپ کے کارکن بی جے پی ہیڈکوارٹر کے سامنے سڑک پر بیٹھ گئے اور دیگر ممالک کو کورونا ویکسین برآمد کرنے کے خلاف بی جے پی کے خلاف نعرے بازی کی۔

Published: undefined

Follow us: Facebook, Twitter, Google News

قومی آواز اب ٹیلی گرام پر بھی دستیاب ہے۔ ہمارے چینل (qaumiawaz@) کو جوائن کرنے کے لئے یہاں کلک کریں اور تازہ ترین خبروں سے اپ ڈیٹ رہیں۔

Published: undefined